• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شادی کے 12 سال بعد اداکارہ کرن تعبیر کے ہاں بچے کی پیدائش

شائع August 15, 2022
کرن تعبیر نے شوبز کیریئر کے آغاز مین شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
کرن تعبیر نے شوبز کیریئر کے آغاز مین شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

رواں برس فروری میں ’شِزا اور فضا‘ کی کلپ وائرل ہونے سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ کرن تعبیر کے ہاں شادی کے 12 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

کرن تعبیر گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں، انہوں نے ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد وہ کامیڈی شوز جیسے ’ہم سب امید سے ہیں‘ وغیرہ میں معاون کردار ادا کیے۔

کرن تعبیر نے ماڈلنگ کے بعد ڈراموں میں ابتدائی طور پر معاون اور مختصر کردار ادا کرکے شوبز میں اپنی جگہ بنائی۔

رواں برس فروری میں ان کے 2020 کے پرانے ڈرامے’حقیقت: جڑواں‘ کی کچھ کلپس وائرل ہوئی تھیں۔

ان کی وائرل ہونے والی کلپس میں انہیں جڑواں کرداروں میں دکھایا گیا تھا اور ڈرامے کے سینز وائرل ہونے پر لوگوں نے کہانی کا خوب مذاق اڑایا تھا۔

ڈرامے کی وائرل ہونے والی کلپس میں جڑواں بہنوں شِزا اور فضا کو دو بھائیوں سے شادی کرتے ہوئے اور دولہوں کو غلطی سے غلط دلہن کے کمرے میں چلے جاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

اداکارہ نے شوبز کیریئر شروع کرنے سے قبل ہی علی حمزہ صفدر ملک سے شادی کی تھی اور سوشل میڈیا پر وہ اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق کم ہی معلومات شیئر کرتی ہیں۔

انہوں نے 13 اگست کو اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ان کے ہاں شادی کے 12 سال بعد پہلےبچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ نے پوسٹ میں بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے اور ساتھ ہی انہوں نے بیٹی کی پیدائش سے متعلق قول بھی لکھا کہ وہ گھرانے خوشنصیب ہوتے ہیں، جہاں پہلے بیٹی کی پیدائش ہوتی ہے۔

انہوں نے اپنے ہاں بیٹی کی پیدائش پر خدا کے شکرانے ادا کیے اور ساتھ ہی بتایا کہ انہوں نے بیٹی کا نام ہ 'عزہ حمزہ ملک' رکھا ہے۔

ان کی جانب سے بیٹی کی تصویر شیئر کیے جانے کے بعد متعدد شوبز شخصیات نے انہیں مبارک باد پیش کی جب کہ مداحوں نے بھی انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024