• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

شائع August 15, 2022
کراچی میں جولائی کے پہلے ہفتے سے مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز
کراچی میں جولائی کے پہلے ہفتے سے مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز

کراچی میں مسلسل ہونے والی بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس، ہسپتال اور ریسکیو ذرائع کے مطابق شہر میں مسلسل بارش کی وجہ سے کرنٹ لگنے کے واقعات میں 3 شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کا کہنا تھا کہ قائد آباد سے ایک شہری کی لاش جناح ہسپتال منتقل کی گئی ہے۔ 52 سالہ شاہد ظفر کی ہلاکت یونس چورنگی کے قریب کرنٹ لگنے سے ہوئی۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: مون سون بارشوں کے نتیجے میں 90 افراد ہلاک، 4 ہزار مکانات تباہ

قائد آباد کے ایس ایچ او ملک اشرف نے کہا کہ جاں بحق ہونے والا شہری اولمپیا ملز میں ملازم تھا اور وہاں ہی کرنٹ لگنے سے اس کی ہلاکت ہوئی اور بعد ازاں ان کی اہلیہ اور بھائی بغیر کسی قانونی کارروائی کے لاش کو آخری رسومات کے لیے لے گئے۔

ایک اور واقعے میں منگھو پیر کے علاقے میں 2 شہری کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایچ او منگھو پیر یٰسین گجر کا کہنا تھا کہ 47 سالہ امام بخش اور 20 سالہ نوجوان منگھو پیر میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے دونوں مزدور تھے اور نورانی ہوٹل کے قریب گھر میں مرمت کا کام کرتے وقت کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے، جن کی لاشیں طبی معائنے کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: شدید بارشوں اور سیلاب سے تباہی کا سلسلہ جاری، مزید 6 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ کراچی میں جولائی کے پہلے ہفتے سے مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور بارش کے کئی اسپیل آچکے ہیں جس دوران متعدد ہلاکتیں ہوچکی ہیں، جن میں زیادہ تر کرنٹ لگنے کے باعث ہوتی ہیں جبکہ شہر کا بنیادی ڈھانچہ بھی شدید متاثر ہوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024