• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کیریئر کے دوران نسل پرستی کا نشانہ بنایا گیا، روس ٹیلر کا انکشاف

شائع August 11, 2022
روس ٹیلر نے اپنی سوانح عمری میں نسل پرستی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف کیا — فائل فوٹو: اے ایف پی
روس ٹیلر نے اپنی سوانح عمری میں نسل پرستی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف کیا — فائل فوٹو: اے ایف پی

نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا ہے کہ وہ سابق کپتان روس ٹیلر کے ان الزامات کا جائزہ لے رہے ہیں جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ وہ کیریئر کے دوران نسل پرستی کا شکار ہوئے۔

خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کے مطابق 38 سالہ کرکٹر 16 سال کے شاندار کیریئر کے بعد رواں سال اپریل میں ریتائر ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: روس ٹیلر کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ

جمعرات کو جاری ہونے والی اپنی سوانح عمری 'بلیک اینڈ وائٹ' میں عظیم کیوی بلے باز نے کہا کہ انہوں نے ٹیم کے ساتھیوں کی جانب سے چبھتے ہوئے نسل پرستانہ تبصرے برداشت کیے، لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کھیل میں کس سطح پر انہیں ان تبصروں کا نشانہ بنایا گیا۔

روس ٹیلر نے اپنی رنگت کا حوالہ دہتے ہوئے کہا کہ اپنے کیریئر کے بیشتر حصے میں وہ ایک گوری رنگت کے حامل افراد کی لائن اپ میں سب سے الگ بھورے چہرے والی شخصیت تھے۔

انہوں نے ڈریسنگ روم کے ماحول کے حوالے سے بھی شاکی لہجے میں کہا کہ ایک ساتھی مجھ سے اکثر کہتا تھا 'آپ آدھے اچھے آدمی ہیں روس لیکن کون سا آدھا اچھا ہے؟ آپ نہیں جانتے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں' حالانکہ میں جانتا تھا کہ وہ کیا کہنا چاہ رہا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ دوسرے کھلاڑیوں کو بھی نسل پرستی پر مبنی ان تبصروں کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: روس ٹیلر بینائی کے مسائل سے دوچار

انہوں نے 112 ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 2006 سے 2022 کے درمیان 7 ہزار 683 رنز بنائے جبکہ وہ 2012 تک دو سال تک کیویز کے کپتان بھی رہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے ترجمان نے 'اے ایف پی' کو بتایا کہ انہوں نے الزامات کے بارے میں روس ٹیلر سے رابطہ کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے کتاب کے کچھ حصوں پر تبادلہ خیال کے لیے روس ٹیلر سے رابطہ کیا ہے، یہ بات چیت ان کی تفصیلات کو بہتر طور پر سمجھنے اور مدد کی پیشکش کے لیے جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نسل پرستی کی مذمت کرتا ہے، ہم روس کو اپنے کرکٹ خاندان کا اہم حصہ سمجھتے ہیں اور اس قسم کے رویے کے حوالے سے اطلاعات سامنے آنے پر سخت مایوس ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کرکٹ اسکاٹ لینڈ میں نسل پرستی کے الزامات کے ایک آزاد جائزے میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ تنظیم کی حکمرانی اور قیادت کے طریقے ادارتی طور پر نسل پرست ہیں۔

مزید پڑھیں: سرفراز احمد نے روس ٹیلر کی حرکت ’شرمناک‘ قرار دے دی

رواں سال جون میں پاکستانی نژاد عظیم رفیق نے کہا تھا کہ جب سے یارکشائر کے سابق اسپنر نے اپنے پرانے کلب کے خلاف نسل پرستی کے الزامات لگائے ہیں تب سے ان کے خاندان کو سنگین دھمکیوں کا سامنا ہے۔

عظیم رفیق کے بیان نے انگلش کرکٹ کو اس وقت ہلا کر رکھ دیا تھا جب انہوں نے کہا تھا کہ یارکشائر کے کھلاڑی کی حیثیت سے انہیں نسلی طور پر ہراساں کیا گیا اور غنڈہ گردی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024