• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ریما خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

شائع August 10, 2022
اداکارہ پہلے بھی عمرے کی سعادت حاصل کر چکی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ پہلے بھی عمرے کی سعادت حاصل کر چکی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

ماضی کی مقبول اداکارہ ریما خان کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر شوبز شخصیات نے مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ریما خان نے 10 محرم الحرام کو انسٹاگرام اسٹوریز میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں انہیں مقدس مقامات پر زیارت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔

اداکارہ نے خانہ کعبہ سمیت دیگر مقدس مقامات پر کھچوائی گئی تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی کے لیے دعائیں بھی کیں۔

تصاویر میں ریما خان کو سیاہ چادر اور چہرے پر سیاہ ماسک کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

ریما خان نے 10 محرم کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی تصاویر شیئر کیں—فوٹو: انسٹاگرام
ریما خان نے 10 محرم کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی تصاویر شیئر کیں—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ کی جانب سے عمرے کی سعادت کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد بھی پیش کی۔

ریما خان کے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور شوبز شخصیات نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ریما خان کی تصاویر وائرل ہوگئیں—فوٹو: انسٹاگرام
ریما خان کی تصاویر وائرل ہوگئیں—فوٹو: انسٹاگرام

اس سے قبل بھی ریما خان اپنے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب الدین اور بیٹے کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر چکی ہیں جب کہ وہ صوفیائے اور علمائے اکرام کے مقامات کی زیارت بھی کرتی رہتی ہیں۔

ریما خان نے 2011 میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر طارق شہاب کے ساتھ شادی کرکے امریکا منتقل ہوگئی تھیں۔

شادی کے بعد چند سال تک وہ شوبز سے دور رہیں بعد ازاں انہوں نے شوبز میں واپسی کی اور وہ مختلف تقریبات اور منصوبوں میں بھی دکھائی دیں۔

ریما خان کا ایک بیٹا ہے اور شاندار اداکاری پر مارچ 2019 میں حکومت پاکستان نے ریما کو تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024