• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کراچی: اے سی فیروز آباد کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا، پولیس

شائع August 8, 2022
اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ وہ ملزم کی شناخت کرسکتی ہیں—فوٹو: اسکرین گریب
اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ وہ ملزم کی شناخت کرسکتی ہیں—فوٹو: اسکرین گریب

کراچی کے علاقے فیروز آباد کی اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کو بہادر میں گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا اور ملزمان ان سے نقدی اور قیمتی اشیا لے گئے۔

سینئر سپرینٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ایسٹ سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے پیش رفت کی ہے’۔

مزید پڑھیں: کراچی: کورنگی کاز وے پر لوٹ مار کی وارداتیں، ایس ایچ او کو ہٹا دیا گیا

پولیس کے مطابق اے سی فیروز آباد اسما بتول کو اس وقت لوٹ لیا گیا جب وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بہادر آباد میں واقع ایک ریسٹورنٹ گئی تھی۔

ایس ایس پی ایسٹ نے کہا کہ واقعے کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) نیو ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 397 (ڈکیتی یا جان سے مار کر ڈکیتی یا شدید نقصان پہنچانے کی کوشش) کے تحت درج کرادی گئی ہے۔

بعد ازاں چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپور نے واقعے کا نوٹس لیا اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جاوید عالم اوڈھو کو ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات دیے۔

سوشل میڈیا میں گردش کرنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان اسسٹنٹ کمشنر سے قیمتی چیزیں چھیننے سے قبل ان کے قریب ڈرائیونگ کر رہے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ابتدائی طور پر مزاحمت کی اور پھر ڈرائیونگ جاری رکھی۔

ایف آئی آر کے مطابق اے سی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ تھی اور اتوار کی صبح عالمگیر روڑ پر ریسٹورنٹ میں ناشتے کے لیے جار رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنی کار پارک کرچکی تھی اور بچے اور شوہر گاڑی سے اتر کر دور جا چکے تھے تو اسی اثنا میں ایک ملزم موٹر سائیکل پر ان کے قریب آیا، جس نے پینٹ شرٹ پہنا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں لوٹ مار کی انوکھی واردات

اسسٹنٹ کمشنر نے ایف آئی آر میں کہا کہ ملزم نے میرے اوپر پستول تان لیا اور میرے سونے کی چیزیں، موبائل فون، 5 سے 6 ہزار روپے، تین اے ٹی ایم کارڈ، ایک سروس کارڈ اور اوریجنل شناختی کارڈ لے کر بھاگ گیا۔

اسما بتول نے بتایا کہ وہ ملزم کی شناخت کرسکتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024