• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں 6 مسلح نوجوانوں کا پولیس اہلکار پر تشدد

شائع August 7, 2022
ملزمان نے مبینہ طور پر پولیس اہلکار کی سروس ریوالور بھی چھیننے کی کوشش کی— فائل فوٹو: اے ایف پی
ملزمان نے مبینہ طور پر پولیس اہلکار کی سروس ریوالور بھی چھیننے کی کوشش کی— فائل فوٹو: اے ایف پی

مسلح نوجوانوں نے مبینہ طور پر کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں سڑک کنارے ایک کیفے میں ایک آف ڈیوٹی پولیس اہلکار کو زدوکوب کیا اور فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کی، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

درخشاں پولیس نے تشدد کا شکار بننے والے پولیس اہلکار حمزہ ناصر گجر کی شکایت پر 6 افراد کے خلاف تعزیرات پاکستان (پی پی سی) کی دفعہ 324 (قتل کی کوشش) اور 34 (مشترکہ ارادے) کے تحت مقدمہ درج کیا۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) جنوبی اسد رضا نے کہا کہ دو کاروں میں سفر کرنے والے کچھ نوجوانوں نے کانسٹیبل کو مارا پیٹا اور اسے کلاک ٹاور کے نزدیک فیز 6 میں مسلم کمرشل پر ایک ریسٹورنٹ میں 'نشست کے معاملے' پر قتل کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالا: پولیس اہلکار پرمبینہ تشدد، 30 وکلا کے خلاف مقدمہ درج

اسد رضا نے مزید کہا کہ ملزمان کی کاروں میں سے ایک کی شناخت کر لی گئی ہے۔

ایک اور افسر درخشاں پولیس کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) رانا محمد دلاور نے متاثرہ شخص کے حوالے سے بتایا کہ اس کی دوست کی سالگرہ تھی اور وہ اپنی ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد چائے پینے کے لیے ریسٹورنٹ گیا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ رات تقریباً 3 بجے پیش آیا۔

ایف آئی آر کے مندرجات کے مطابق شکایت کنندہ نے کہا کہ وہ '24 گھنٹے ہوٹل' میں تین خواتین دوستوں کے ساتھ سویلین کپڑوں میں بیٹھے تھے۔

حمزہ ناصر نے بتایا کہ ایک موقع پر ایک نامعلوم شخص ان کے پاس بیٹھا اور پوچھا کہ یہ خواتین کون ہیں؟

صورتحال کشیدہ ہوئی تو ملزم نے گالم گلوچ شروع کردی اور قریب ہی کھڑی دو کاروں میں بیٹھے اپنے 5 دوستوں کو اشارہ کیا، جس پر انہوں نے پولیس اہلکار کو مارنا شروع کردیا۔

مزید پڑھیں: لاہور چھاپے کے دوران پولیس اہلکار قتل، حکومت اور پی ٹی آئی کے ایک دوسرے پر الزامات

ملزمان نے مبینہ طور پر پولیس اہلکار کی سروس ریوالور بھی چھیننے کی کوشش کی لیکن وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا اور قریبی پارکنگ لاٹ میں چھپ گیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزم نے تقریباً 7 سے 8 فائر کیے جس کے جواب میں پولیس اہلکار نے بھی ان کے فرار ہونے سے پہلے فائر کیے۔

ایس پی درخشاں نے کہا کہ شکایت کنندہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر ایک لڑکی کو تھپڑ بھی مارا تھا۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر 5 گولیوں کے خول اور دو گولیاں برآمد کر لیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024