• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پنجاب کی 21 رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

شائع August 6, 2022
گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے پنجاب کی نئی کابینہ سے حلف لیا— فوٹو: ڈان نیوز
گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے پنجاب کی نئی کابینہ سے حلف لیا— فوٹو: ڈان نیوز

پنجاب کے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی 21 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔

ہفتے کو گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے پنجاب کی نئی کابینہ سے حلف لیا، تقریب میں وزیراعلیٰ پرویز الٰہی بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: پنجاب کابینہ کے 21 اراکین کے نام فائنل، بزدار ٹیم کے اہم افراد نظر انداز

نئی کابینہ میں محسن لغاری کو فنانس، کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر محکمہ داخلہ اور جیل خانہ جات، خرم ورک ورک وزارت قانون اور پارلیمانی امور، ڈاکٹر یاسمین راشد وزیر صحت، راجا یاسر ہمایوں کو اعلیٰ تعلیم اور آئی ٹی کو دیا گیا ہے جبکہ مراد راس وزیر کو اسکول ایجوکیشن کا وزیر برقرار رکھا گیا ہے۔

سابق وزیر داخلہ اور قانون راجا بشارت کو کوآپریٹو اور پبلک پراسیکیوشن، آصف نکئی کو محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول جبکہ علی ساہی کو کمیونیکیشن اینڈ ورکس (سی اینڈ ڈبلیو) کا شعبہ دیا گیا ہے۔

21 رکنی صوبائی کابینہ میں خواتین کو نظر انداز کیا گیا اور صرف ایک خاتونن ڈاکٹر یاسمین راشد کو وزارت سونپی گئی جبکہ وزیراعلیٰ کا تعلق مسلم لیگ (ق) سے ہونے کے باوجود ان کی پارٹی کو صوبائی کابینہ میں نمائندگی نہ مل سکی۔

اس کے علاوہ کابینہ میں شامل دیگر اراکین میں سے تیمور ملک کو اسپورٹس اینڈ کلچر کا قلمدان، انصار مجید خان نیازی (لیبر)، منیب سلطان چیمہ (ٹرانسپورٹ)، شہاب الدین خان سحر (لائیو اسٹاک)، نوابزادہ منصور خان (ریونیو)، سید حسین جہانیاں گردیزی(زراعت)، غضنفر عباس چھینہ (سوشل ویلفیئر)، محمد لطیف نذر(مائنز اینڈ منرلز)، حسنینم دریشک (توانائی اور خوراک)، میاں محمود الرشید (لوکل گورنمنٹ)، میاں اسلم اقبال (ہاؤسنگ اینڈ انڈسٹریز)، علی عباس شاہ (فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف) کا وزیر بنایا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ عمر سرفراز چیمہ، محمد ایاز خان نیازی اور نوابزادہ وسیم خان بدوزئی کو وزیر اعلیٰ کا مشیر مقرر کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چوہدری شجاعت حسین کی پرویز الہٰی کو ان کی رہائش گاہ میں آنے کی دعوت

اس کے علاوہ لیاقت خان گوندل کو وزیر اعلیٰ کا معاون خصوصی برائے سیاسی امور مقرر کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جبکہ سید رفاقت علی گیلانی، تیمور علی لالی، محمد افضل اور خرم منور منج کو بھی اسپیشل اسسٹنٹ مقرر کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024