• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بھارت کی ملائیشیا کو لڑاکا طیارے فروخت کرنے کی پیشکش

شائع August 5, 2022
بھارتی لائٹ لڑاکا طیارہ ‘تیجس’ 3 فروری 2021 کو بنگلورو میں ایئر شو کے دوران اڑ رہا ہے— فائل فوٹو: رائٹرز
بھارتی لائٹ لڑاکا طیارہ ‘تیجس’ 3 فروری 2021 کو بنگلورو میں ایئر شو کے دوران اڑ رہا ہے— فائل فوٹو: رائٹرز

بھارتی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ملائیشیا کو 18 لائٹ لڑاکا طیارے (ایل سی اے) 'تیجس' فروخت کرنے کی پیشکش کی ہے جبکہ ارجنٹائن، آسٹریلیا، مصر، امریکا، انڈونیشیا اور فلپائن بھی سنگل انجن والے ان لڑاکا طیاروں کر خریدنے میں دلچپسی رکھتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق بھارتی حکومت نے گزشتہ برس سرکاری ادارے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کو 6 ارب ڈالر کا کنٹریکٹ دیا تھا تاکہ مقامی طور پر تیار کردہ 83 تیجس جیٹ طیاروں کی ڈیلیوری 2023 سے شروع کی جاسکے، پہلی بار اس کی منظوری چار دہائیوں قبل 1983 میں دی گئی تھی۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت غیر ملکی دفاعی ساز و سامان پر انحصار کم کرنا چاہتی ہے، ان کی حکومت جیٹ طیاروں کی برآمد کے لیے سفارتی سطح پر بھی کوششیں کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: لڑاکا طیارہ ’مگ-21‘ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

تیجس طیاروں کو ڈیزائن و دیگر چیلنجز کا سامنا رہا ہے، ایک بار بھارتی بحریہ نے اسے بہت وزنی بتاکر مسترد کردیا تھا۔

وزارت دفاع نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ہندوستان ایروناٹکس نے گزشتہ برس اکتوبر میں رائل ملائیشین ایئر فورس کی جانب سے 18 جیٹ طیاروں کی درخواست پر تیجس کے 2 سیٹوں والے ویرینٹ کو فروخت کرنے کی پیشکش کی۔

بھارت کے جونیئر وزیر دفاع اجے بھٹ نے تحریری جواب میں اراکین پارلیمنٹ کو بتایا کہ جن دیگر ممالک نے ایل سی اے طیارے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے ان میں ارجنٹائن، آسٹریلیا، مصر، امریکا، انڈونیشیا اور فلپائن شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں کی تیاری پر بھی کام کر رہا ہے لیکن انہوں نے قومی سلامتی کے خدشات کی وجہ سے ٹائم لائن دینے سے انکار کر دیا۔

مزید پڑھیں: ہندوستان بھی جنگی جہاز بنانے میں کامیاب

برطانیہ نے اپریل میں کہا تھا کہ وہ بھارت کو اپنے جنگی جہاز تیار کرنے میں سپورٹ کرے گا۔

بھارت کے پاس روسی، برطانوی اور فرانسیسی ساختہ جنگی طیارے ہیں۔

روزنامہ ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق متعدد مہلک حادثات کی وجہ سے بھارت، سویت یونین دور کے روسی لڑاکا طیارے 'مگ 21 ' کو 2025 تک گراؤنڈ کرنا چاہتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024