• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

میں اور مہوش حیات پُرکشش خواتین ہیں، چترنگدا سنگھ

شائع August 4, 2022
لوگ پوچھتے ہیں کہ مہوش حیات آپ کی جڑواں بہن ہے، اداکارہ—فائل فوٹو: انسٹاگران
لوگ پوچھتے ہیں کہ مہوش حیات آپ کی جڑواں بہن ہے، اداکارہ—فائل فوٹو: انسٹاگران

’صاحب، بیوی اور گینگسٹر تھری‘ جیسی فلموں میں بولڈ اداکاری کرنے والی بولی وڈ اداکارہ 45 سالہ چترنگدا سنگھ نے کہا ہے کہ نہ صرف وہ بلکہ ان کی ہم شکل پاکستانی اداکارہ مہوش حیات پر بھی پُرکشش خاتون ہیں۔

چترنگدا سنگھ نے 2003 میں اداکاری کا آغاز ’ہزاروں خواہشیں ایسی‘ فلم سے کیا تھا اور گزشتہ 20 سال میں انہوں نے متعدد فلموں میں شاندار کردار ادا کیے۔

چترنگدا سنگھ نے اگرچہ اب تک محض تین درجن فلموں میں ہی کام کیا ہے، تاہم انہوں نے شاندار کرداروں کی وجہ سے کافی شہرت حاصل کی جب کہ انہیں ماڈلنگ اور فلموں میں آئٹم سانگ کرنے کی وجہ سے بھی شہرت حاصل رہی۔

اداکاری کے بعد انہوں نے اب فلم پروڈکشن کا کام بھی شروع کردیا ہے اور انہوں نے 2018 کی فلم ’سورما‘ کو بھی پروڈیوس کیا تھا اور اب وہ ویب سیریز میں بھی اداکاری کرنے لگی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی شوبز میگزین ’مصالحہ‘ کے لیے فوٹوشوٹ کروایا اور انہوں نے میگزین کو انٹرویو بھی دیا۔

اداکارہ کی تصاویر کو اگست کے ڈیجیٹل شمارے کی زینت بھی بنایا گیا اور ان سے انٹرویو کے دوران مہوش حیات کے ہم شکل ہونے سے متعلق بھی پوچھا گیا۔

اداکارہ نے مہوش حیات سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کی اداکاری اور خوبصورتی کو سراہا اور کہا کہ تاحال انہوں نے ان کی ویب سیریز ’مس مارول‘ نہیں دیکھی۔

چترنگدا سنگھ کا کہنا تھا کہ انہیں متعدد لوگ کہہ چکے ہیں کہ وہ مہوش حیات کی ہم شکل لگتی ہیں جب کہ سوشل میڈیا پر انہیں لوگ مختلف کمنٹس میں مینشن کرکے ان سے اس ضمن میں سوالات بھی کرتے رہتے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ زیادہ تر لوگوں کو ایسا بھی لگتا ہے کہ وہ اور مہوش حیات جڑواں بہنیں ہیں اور وہ ان سے یہی سوال بھی کرتے ہیں۔

چترنگدا سنگھ نے کہا کہ وہ مہوش حیات سے متعلق اتنا کہیں گی کہ وہ بہت ہی پُرکشش اور خوبصورت خاتون ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ نہ صرف وہ بلکہ مہوش حیات بھی پُرکشش خاتون ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے مہوش حیات سے متعلق بات کرنے اور انہیں بھی اپنی طرح پرکشش کہے جانے کی بات سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا صارفین نے ان کی بات سے اتفاق بھی کیا۔

مہوش حیات کو چترنگدا سنگھ کے علاوہ بولی وڈ اداکارہ نرگس فخری کا ہم شکل بھی کہا جاتا ہے۔

نرگس فخری کو بھی مہوش حیات کا ہم شکل قرار دیا جاتا ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
نرگس فخری کو بھی مہوش حیات کا ہم شکل قرار دیا جاتا ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024