• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کامن ویلتھ گیمز : کانسی کے تمغے کے بعد پاکستان نے پہلا طلائی تمغہ بھی جیت لیا

شائع August 4, 2022
کامن ویلتھ گیمز کے چھٹے روز پاکستان نے اپنا پہلا طلائی اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا— سی ڈبلیو جی 2022
کامن ویلتھ گیمز کے چھٹے روز پاکستان نے اپنا پہلا طلائی اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا— سی ڈبلیو جی 2022

کامن ویلتھ گیمز 2022 میں شاہ حسین شاہ نے کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کا میڈل کے لیے انتظار ختم کیا جس کے بعد نوح دستگیر بٹ نے طلائی تمغہ جیت کر ریکارڈ توڑ ڈالا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے چھٹے روز دونوں نے پاکستان کے لیے پہلا طلائی اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

نوح دستگیر بٹ نے ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں مجموعی طور پر 405 کلو گرام وزن اٹھاکر گولڈ میڈل جیتا، 23 سالہ نوجوان نے 4 سال قبل آسٹریلیا کے گولڈ کوسٹ میں کامن ویلتھ گیمز کے گزشتہ ایڈیشن میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز 2022 کا برمنگھم میں رنگارنگ تقریب سے افتتاح

نوح دستگیر نے مردوں کے پلس 109 کلو ویٹ لفٹنگ کے فائنل (اسنیچ) میں آغاز سے ہی طلائی تمغہ جیتنے کا عزم ظاہر کردیا تھا جب انہوں نے شروع سے ہی زبردست کارکردگی دکھائی اور پہلے 170 کلو وزن اٹھایا جبکہ دوسری کوشش میں اسے 173 کلو تک لے گئے۔

نیوزی لینڈ کے ڈیوڈ اینڈریو لیٹی 170 کلوگرام کے ساتھ دوسرے اور بھارت کے گُردیپ سنگھ اور گورڈن شا 167 کلوگرام کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

اس کے بعد نوح دستگیر نے کلین اینڈ جرک سیشن میں بھی 232 کلو گرام وزن اٹھا کر میدان مارلیا، ان کی اسنیچ میں 173 جبکہ کلین اینڈ جرک میں 232 کلو وزن کی لفٹس کامن ویلتھ گیمز کی پلس 109 ویٹ کیٹیگری کی ریکارڈ لفٹس ہیں۔

مزید پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز، ویمنز ٹی 20 کرکٹ، بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

وزیر اعظم شہباز شریف نے نوح دستگیر بٹ کو ان کی اس کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ 'ویل ڈن بٹ صاحب '۔

شجاع الدین ملک کے بعد نوح دستگیر پاکستان کے واحد ویٹ لفٹر ہیں جنہوں نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتا ہے، شجاع الدین ملک نے 2006 میں 85 کلوگرام کیٹیگری میں یہ کامیابی حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز، ہاکی ایونٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 1-4 سے ہرا دیا

اس سے کچھ گھنٹوں قبل نوجوان جوڈوکا شاہ حسین نے کوونٹری اسٹیڈیم میں جوڈو مقابلے میں مردوں کے 90 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔

پاکستان کے لیجنڈری باکسر حسین شاہ کے بیٹے 29 سالہ شاہ حسین نے کانسی کے تمغے کے مقابلے میں جنوبی افریقہ کے تھامس لاسزلو بریٹن باک کو ناقابل شکست اسکور بنا کر زیر کر لیا-

شاہ حسین شاہ نے دوسری مرتبہ کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتا ہے، وہ اس سے قبل 2014 کے مقابلوں میں چاندی کا تمغہ جیت چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024