• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ہر 8 ماہ بعد خوبصورتی بڑھانے کا علاج کرواتی ہوں، صبا فیصل

شائع August 3, 2022
ہر انسان کو خوبصورت نظر آنے کا حق حاصل ہے، اداکارہ—اسکرین شاٹ
ہر انسان کو خوبصورت نظر آنے کا حق حاصل ہے، اداکارہ—اسکرین شاٹ

سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے اعتراف کیا ہے کہ وہ خوبصورت اور جوان نظر آنے کے لیے بوٹوکس کے انجکشن لگوانے سمیت دیگر طریقے استعمال کرتی ہیں۔

صبا فیصل نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے نیوز کاسٹر کے طور پر نوجوانی میں کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے تقریبا 13 سال تک پی ٹی وی پر خبریں بھی پڑھیں۔

صبا فیصل نے نیوز کاسٹنگ کے بعد اداکاری کا آغاز کیا اور گزشتہ تین دہائیوں سے میڈیا و شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

انہیں زائد العمر ہونے کے باوجود جاذب نظر آنے والی اداکارائوں میں شمار کیا جاتا ہے اور اب انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ خوبصورتی بڑھانے اور جوان نظر آنے کے لیے جدید طریقے استعمال کرتی ہیں۔

صبا فیصل نے حال ہی میں اے آر وائی پر ’زندگی ود ساجد حسن‘ پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں تسلیم کیا کہ وہ بوٹوکس کے انجکشن لگوانے سمیت دیگر طریقے بھی استعمال کرتی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ ان شخصیات میں شامل نہیں جو خوبصورتی بڑھانے کے لیے سرجری کروانے کے بعد اس بات کو تسلیم نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو خوبصورتی بڑھانے اور جوان نظر آنے کا حق ہے اور جب تک کوئی حسین نظر آنا چاہتا ہے یا اس کے لیے یہ سب کرنا ممکن ہے، تب تک ہر کسی کو تمام لوازمات کرنے چاہئیے۔

اداکارہ کے مطابق وہ بوٹوکس سمیت دیگر سرجریز کروانے ہر 7 یا 8 ماہ بعد کراچی سے لاہو جاتی ہیں اور وہ ایک ہی ڈاکٹر سے اس طرح کا علاج کرواتی ہیں۔

میں خوبصورت نظر آنے کے لیے علاج کرواتی ہوں، اداکارہ—فوٹو: فیس بک
میں خوبصورت نظر آنے کے لیے علاج کرواتی ہوں، اداکارہ—فوٹو: فیس بک

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ایسے ٹریٹمنٹ کروانے والے افراد کو ماہر افراد کے پاس جانا چاہیے، اگر وہ کسی غلط شخص کے پاس چلے گئے تو ٹریٹمنٹ کے خطرناک نتائج بھی آ سکتے ہیں۔

اسی پروگرام میں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کی شادی کو تقریبا 40 سال ہوچکے ہیں اور ان کے شوہر ان کے ماموں کے بیٹے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ لاہور میں پیدا ہوئیں اور وہیں پلی بڑھیں اور وہاں سے ہی کیریئر کا آغاز کیا اور ان کے میڈیا و شوبز انڈسٹری میں آںے پر ان کے والد اور بھائی میں جھگڑا بھی ہوگیا تھا، ان کے بھائی ان کے میڈیا میں آنے پر ناخوش تھے۔

صبا فیصل نے بتایا کہ اداکاری کرنے کے بعد انہوں نے لاہور سے کراچی منتقل ہونے کا فیصلہ کیا اور 20 سال سے وہ سندھ کے دارالحکومت میں رہ رہی ہیں۔

اپنی بہو سے تعلقات کے حوالے سے انہوں نے مبہم انداز میں بات کی اور بتایا کہ ان کا بیٹا اور بہو ایک دوسرے کے ساتھ خوش ہیں تو انہیں کوئی مسئلہ نہیں۔

اسی دوران انہوں نے کہا کہ نئی نسل اور پرانے لوگوں کی سوچ اور خیالات میں تھوڑا بہت فرق ہے اور لازمی نہیں کہ بڑی عمر کے لوگوں کے خیالات نئی نسل کے لوگوں کو بہتر لگیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے 13 سال تک خبریں پڑھیں اور اب اداکاری کی دنیا میں آنے کے بعد انہیں کسی طرح کے کرنٹ افیئرز معاملات کا زیادہ علم نہیں ہوتا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Ms Lashari Aug 04, 2022 03:58pm
very elegant lady :)

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024