• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

زندگی سمجھوتوں کے بغیر نہیں چل سکتی، زرنش خان

شائع August 2, 2022
لوگوں نے اداکارہ کے خیالات سے اختلاف بھی کیا—فوٹو: انسٹاگرام
لوگوں نے اداکارہ کے خیالات سے اختلاف بھی کیا—فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل و اداکارہ زرنش خان نے مداحوں کو درس دیا ہے کہ زندگی سمجھوتوں کے بغیر نہیں چل سکتی اور یہ کہ اس میں کوئی حرج نہیں کہ زندگی میں سمجھوتے کرنے پڑتے ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو زندگی میں سمجھوتوں کی اہمیت سے متعلق بتایا۔

انہوں نے جو تصویر شیئر کی، اس میں ایک ماں اپنی بیٹی کے آںسوں پوچھ کر انہیں سمجھوتہ کرنے کا درس دیتی رکھائی دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرامے میں ’سسک سسک‘ کر شوہر کو’اعتبار‘ دلانے کے سین پر زرنش خان کو تنقید کا سامنا

اداکارہ نے مذکورہ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس متعلق وہ اپنے خیالات بھی شیئر کرنا چاہتی ہیں کہ سمجھوتوں سے متعلق ہر بات کا مطلب غلط لینا درست نہیں ہوتا۔

انہوں نے سوال کیا کہ سمجھوتوں سے متعلق کی گئی بعض ہدایات سے متعلق غلط تصورات کیوں پیش کیے جاتے ہیں یا انہیں غلط کیوں سمجھا جاتا ہے؟

بعض مداحوں نے ان کے خیالات سے اتفاق بھی کیا—اسکرین شاٹ
بعض مداحوں نے ان کے خیالات سے اتفاق بھی کیا—اسکرین شاٹ

زرنش خان نے لکھا کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ یہ سمجھ کر آگے بڑھا جائے کہ حالات کس طرح کے بھی ہوں مگر سمجھوتوں کے بغیر زندگی نہیں چل سکتی یا آگے نہیں بڑھ سکتی۔

انہوں نے لکھا کہ چاہے مذکورہ تصویر میں وہ ماں کے ساتھ ان کے بیٹے کو شامل کیوں نہ کریں لیکن یہ حقیقت رہے گی کہ سمجھوتوں کے بغیر آگے نہیں بڑھا جا سکتا۔

مزید پڑھیں: ’اعتبار‘ پر تنقید کرنے والے پہلے مکمل ڈراما دیکھیں، زرنش خان

زرنش خان نے لکھا کہ جہالت سے بچنے کے لیے ٹھیک کو خراب کرنے کے بجائے صحیح کو بہتر کرنے پر فوکس کرنا ہوگا۔

اداکارہ کی جانب سے سمجھوتوں سے متعلق کی گئی پوسٹ کو دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے بھی شیئر کیا، جہاں پر لوگوں نے اداکارہ کے خیالات سے اتفاق نہیں کیا اور انہیں یاد دلایا کہ ذاتی اہمیت اور عزت بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔

زیادہ تر مداحوں نے زرنش خان کے خیالات سے اختلاف کیا اور اس بات پر زور دیا کہ آج کل کے پاکستانی سماج میں سمجھوتوں کے بجائے اپنی عزت نفس کو ترجیح دی جانی چاہیے، سمجھوتوں پر زندگی تباہ ہو جاتی ہے اور لوگ جانوروں کی طرح سلوک کرنے لگتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024