• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بڑے بھائی نے ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے غلطی سے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا

شائع July 28, 2022
دونوں بھائی ٹک ٹاک کلپ بنا رہے تھے کہ ان میں سے ایک نے دوسرے پر فائرنگ کر دی— فائل فوٹو: رائٹرز
دونوں بھائی ٹک ٹاک کلپ بنا رہے تھے کہ ان میں سے ایک نے دوسرے پر فائرنگ کر دی— فائل فوٹو: رائٹرز

مانسہرہ کے علاقے جنگ چارباغ بالا میں ایک لڑکے نے غلطی سے اپنے چھوٹے بھائی کو ٹِک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے مار ڈالا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او بٹل تھانے انور خان نے صحافیوں کو بتایا کہ دونوں بھائی ٹک ٹاک کے لیے ویڈیو کلپ بنا رہے تھے کہ ان میں سے ایک نے دوسرے پر فائرنگ کر دی اور اسے موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔

مزید پڑھیں: لاہور: عدالت میں ٹک ٹاک بنانے والا شخص گرفتار

انہوں نے مزید کہا کہ 16 سالہ جمال شاہ اور اس کا چھوٹا بھائی 13 سالہ عاد شاہ پستول کے ساتھ ویڈیو کلپس بنا رہے تھے جب بڑے بھائی نے چھوٹے پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو سول ہسپتال بٹل منتقل کیا گیا اور بعد ازاں طبی اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مقتول کے والد امتیاز شاہ کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد لڑکے کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ٹِک ٹاکرز کے قتل کے الزام میں گرفتار خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

اس کے علاوہ بدھ کو داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں کام کرنے والا ایک شخص کو کرنٹ لگ گیا۔

ساتھی کارکنوں نے محمد عثمان کو پراجیکٹ کے طبی مقام پر منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024