• KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:47pm
  • LHR: Asr 4:34pm Maghrib 6:20pm
  • ISB: Asr 4:39pm Maghrib 6:26pm
  • KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:47pm
  • LHR: Asr 4:34pm Maghrib 6:20pm
  • ISB: Asr 4:39pm Maghrib 6:26pm

بارشوں سے کراچی میں نظام زندگی درہم برہم

شائع July 26, 2022

ملک بھر میں جاری مون سون کے تیسرے اسپیل نے سندھ اور بلوچستان میں تباہی مچادی ہے، کچی آبادیوں اور دیہاتوں میں سیکڑوں گھر پانی میں ڈوب چکے ہیں جبکہ اس وقت تک 18 شہری برسات سے متعلق مختلف واقعات میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

سندھ کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش نے لوگوں کی زندگی مفلوج بنا دی ہے، دادو، جوہی، جامشورو، ٹنڈو آدم، تھر، کاچھو سمیت مختلف علاقوں میں بارش کے پانی نے نظام زندگی کو تہس نہس کردیا ہے۔

سندھ کے دارالحکومت کراچی میں مسلسل جاری رہنے والی مون سون بارش نے شہریوں کو تکلیف میں مبتلا کر دیا ہے۔

کراچی کے علاقے لیاری، ملیر، گڈاپ، ناظم آباد، لالو کھیت، صدر، گارڈن اور ڈیفنس سمیت مختلف علاقے زیر آب آچکے ہیں جبکہ سڑکوں پر موجود پانی نے ٹریفک نظام کو شدید متاثر کیا ہے۔

بارش اس وقت زحمت بن جاتی ہے جب شہریوں کے گھروں میں پانی داخل ہو جاتا ہے — فوٹو: اے ایف پی
بارش اس وقت زحمت بن جاتی ہے جب شہریوں کے گھروں میں پانی داخل ہو جاتا ہے — فوٹو: اے ایف پی