• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

دوسرا ٹیسٹ: پہلے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا کے 6 وکٹ پر 315 رنز

شائع July 24, 2022
مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے — فوٹو: کرک انفو
مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے — فوٹو: کرک انفو

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے اور میزبان ٹیم نے پہلے دن کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنالیے ہیں۔

سری لنکا کے گال اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا کی جانب سے اوپنر اوشاڈا فرنینڈو نے 50 رنز بنائے، انہیں اسپنر محمد نواز نے نشانہ بنایا اور وکٹوں کے پیچھے محمد رضوان نے ان کا کیچ پکڑا۔

یہ بھی پڑھیں: گال میں سری لنکا کو شکست دے کر پاکستان کی ریکارڈ ساز فتح

سری لنکا کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کوشال مینڈس تھے جو 3 کے انفرادی اسکور پر آغا سلمان کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے۔

سری لنکا کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی دیمتھ کرونارتنے تھے، انہیں لیگ اسپنر یاسر شاہ نے پویلین کا راستہ دکھایا، وہ 40 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر نسیم شاہ کو کیچ تھما بیٹھے۔

اینجلو میتھیوز اور دنیش چندیمل کے درمیان 75 رنز کی پارٹنرشپ کا اس وقت خاتمہ ہوا جب اینجلو میتھیوز 42 رنز بنا کر محمد نعمان کا شکار بنے، ان کا کیچ وکٹ کیپر محمد رضوان نے پکڑا۔

اس وقت سری لنکا کی ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے تھے۔

پانچویں وکٹ کے لیے چندیمل اور دھننجیا ڈی سلوا نے 63 رنز کی شراکت قائم کرکے سری لنکا کی پوزیشن قدرے بہتر کردی، اس کے بعد دنیش چندیمل 80 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر فواد عالم کو کیچ دے بیٹھے۔

ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کی آخری وکٹ ڈی سلوا کی گری، وہ 33 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے۔

دوسرے میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، گزشتہ میچ میں حیران کن طور پر ٹیم سے ڈراپ کیے گئے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ تجربہ کار کھلاڑی اظہر علی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہیں، انجرڈ شاہین شاہ آفریدی کی جگہ اسپنر نعمان علی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

میچ کے لیے پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

مزید پڑھیں: گال ٹیسٹ: سری لنکا 222 رنز پر آؤٹ، پاکستان کے دو وکٹوں پر 24 رنز

بابر اعظم(کپتان)، عبداللہ شفیق، امام الحق، فواد عالم، محمد رضوان، آغا سلمان، محمد نواز، یاسر شاہ، حسن علی، نعمان علی اور نسیم شاہ۔

میچ کے لیے سری لنکن ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

دیمتھ کارونارتنے (کپتان)، اوشاڈا فرنانڈو، کوشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، دنیش چندیمل، دھننجیا ڈی سلوا، نروشن ڈکویلا، رمیش مینڈس، پرباتھ جےسوریا، استھا فرناننڈو اور دنتھ ویلالیج۔

یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک، صفر کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان نے عبداللہ شفیق اور کپتان بابر اعظم کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر گال اسٹیڈیم میں سب سے بڑے ہدف کے حصول کا نیا ریکارڈ بنایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024