• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

انسٹاگرام پر ریلز کو آسان بنانے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

شائع July 23, 2022
فیچر کے تحت تصاویر کو بھی مکس کیا جاسکے گا—اسکرین شاٹ
فیچر کے تحت تصاویر کو بھی مکس کیا جاسکے گا—اسکرین شاٹ

انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن پر ریلیز یعنی مختصر ویڈیوز بنانے کے لیے تصاویر کو ریمکس کرنے کا فیچر بھی متعارف کرایا جائے گا۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارفین ریلز بنانے کے لیے اپنی تصاویر کو بھی ویڈیوز کی طرح استعمال کرسکیں گے۔

اس فیچر کے لیے صارفین کو انسٹاگرام پر شیئر کردہ اپنی تصاویر کو ڈاوٗن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ فیچر کے تحت وہ صرف منتخب تصویر کو سلیکٹ کریں گے اور ان کی تصاویر ریلیز مکسنگ کا حصہ بن جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام کا تمام ویڈیوز کو’ریلز‘ میں شائع کرنے کا فیصلہ

انسٹاگرام پر مذکورہ فیچر کو بہتر بنانے کے لیے مختلف ٹیمپلیٹس بھی متعارف کرائے جائیں گے، جس کے ذریعے صارفین اپنی تصاویر کو دوسری ویڈیوز یا تصاویر کے ساتھ ریمکس بھی کرسکیں گے۔

یہی نیں بلکہ انسٹاگرام پر مزید میوزک اور آڈیو مکسنگ کے فیچرز کے علاوہ انسٹاگرام کیمرا کی کوالٹی کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔

انسٹاگرام پر ریلز کے فیچرز کو متعارف کرائے جانے کا مقصد شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک کا مقابلہ کرنا ہے، میٹا کی جانب سے نہ صرف انسٹاگرام بلکہ فیس بک پر بھی کئی طرح کے فیچرز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

اس سے قبل حال ہی میں انسٹاگرام نے وہاں پر شیئر کی گئی تمام مختصر ویڈیوز کو ریلز کے طور پر شائع کرنے اور انہیں دوسروں کو سجیسٹ کرنے کا فیچر بھی متعارف کرایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024