• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شیاؤمی کا ‘ریڈمی کے 50 آئی’ متعارف

شائع July 21, 2022
موبائل کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں—فوٹو: ریڈمی
موبائل کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں—فوٹو: ریڈمی

چینی اسمارٹ موبائل فون بنانے والی کمپنی شیاؤمی کے ذیلی برانڈ ریڈمی نے اپنی معروف سیریز ‘کے’ کا نیا فون پیش کردیا۔

شیاؤمی کے ریڈمی نے ‘کے 50 آئی’ کو فائیو جی سپورٹ کے ساتھ ابتدائی طور ایک ہی ملک میں پیش کیا ہے، تاہم اسے جلد ہی دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔

‘کے 50 آئی’ کو 6۔6 انچ اسکرین اور 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، جس میں ہول پنچ بھی دیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر تین کیمرے دیے گیے ہیں، جس میں سے مین 64 میگا پکسل کا ہے، دوسرا 8 میگا پکسل جب کہ تیسرا 2 میگا پکسل کا میکرو کیمرا دیا گیا ہے۔

موبائل میں 5080 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری دی گئی ہے جب کہ اسے 67 واٹ کے چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس میں ہیڈ فون کا مضبوط جیک بھی دیا گیا ہے۔

کمپنی نے جہاں اس موبائل کے کیمرے کی ٹیکنالوجی کو اپڈیٹ کیا ہے، وہیں کمپنی نے اس کے ڈوئل اسپیکر میں ڈولبے کی ٹیکنالوجی بھی استعمال کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیاؤمی نوٹ سیریز کے تین مڈ رینج فون پیش

اینڈرائڈ 12 اور ایم آئی یو آئی 13 کے آپریٹنگ سسٹم سے لیس فون میں ڈیمنسٹی 8100 کی چپ دی گئی ہے۔

کمپنی نے فون کو 6 اور 8 جی بی ریم جب کہ 128 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا ہے اور اسے تین مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔

کمپنی نے 6 جی بی ریم کے ماڈیول کی قیمت پاکستانی 73 ہزار روپے سے زائد جب کہ 8 جی بی ریم کی قیمت 82 ہزار روپے سے زائد رکھی ہے۔

اگرچہ کمپنی نے ابتدائی طور پر فون کو صرف بھارت میں پیش کیا ہے، تاہم اسے جلد ہی پاکستان سمیت دیگر علاقائی ممالک میں پیش کردیا جائے گا، ساتھ ہی اسے بعض عالمی اسٹورز پر آن لائن فروخت کے لیے بھی پیش کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024