• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

‘جوائے لینڈ’ کو پاکستان میں ریلیز کرنے کا اعلان

شائع July 21, 2022
فلم کو موسم سرماں میں ریلیز کیا جائے گا—پرومو فوٹو
فلم کو موسم سرماں میں ریلیز کیا جائے گا—پرومو فوٹو

ہدایت کار، لکھاری و اداکار صائم صادق نے اپنی ‘کانز فیسٹیول’ ایوارڈ یافتہ مختصر فلم ‘جوائے لینڈ’ کو پاکستان میں بھی ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

صائم صادق کی فلم ‘جوائے لینڈ’ کو رواں برس مئی میں فرانس میں ہونے والے کانز فلم فیسٹیول میں پیش کیا گیا تھا اور اسے کانز کے اعلیٰ ترین ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

وائے لینڈ کو ‘کانز: کوئیر پام’ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جو کہ خصوصی طور پر ہم جنس پرست یا پھر مخنث افراد کی کہانیوں پر مبنی فلموں کو دیا جاتا ہے۔

جوائے لینڈ’ پہلی پاکستانی فلم تھی، جس نے ‘کوئیر پام’ ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: صائم صادق کی فلم ‘کانز’ فیسٹیول کے لیے منتخب

‘جوائے لینڈ’ کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد اور مخنث ڈانسر کے گرد گھومتی ہے جو ڈانس کلب میں کام کرنے کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔

فلم کو کہانی کے اچھوتے موضوع کی وجہ سے کافی سراہا گیا اور پاکستان جیسے معاشرے میں معیوب سمجھے جانے والے موضوع پر فلم بنانے کی وجہ سے ہی اس کی ٹیم کو اعلیٰ ترین عالی ایوارڈ دیا گیا تھا۔

مذکورہ فلم کو دوسرے عالمی فلم فیسٹیولز میں بھی پیش کیا گیا تھا اور اب اس کے ہدایت کار نے اسے ملک میں بھی ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

صائم صادق نے ‘پراپرگانڈا’ کو دیے گئے انٹرویو میں ‘جوائے لینڈ’ کی کہانی اور اسے ملنے والی عالمی پذیرائی پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جلد ہی فلم کو ملک میں بھی ریلیز کریں گے۔

فلم ساز نے بتایا کہ ان کا ارادہ ہے کہ وہ رواں برس موسم سرماں میں ‘جوائے لینڈ’ کو پاکستان میں ریلیز کریں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں لگتا کہ فلم سینسر بورڈ ان کی فلم پر اعتراض کریں گے،کیوں کہ اس میں ایسا کوئی منظر یا ڈائلاگ نہیں جو متنازع یا فحش ہو۔

ان کے مطابق آج کل پاکستان میں ریلیز ہونے والی بہت ساری فلموں میں گالیاں بھی شامل ہوتی ہیں مگر ان کی فلم میں نہ تو گالی شامل ہے اور نہ ہی کوئی اور متنازع ڈائلاگ ہے۔

صائم صادق کا کہنا تھا کہ ان کا خیال ہے کہ فلم سینسر بورڈ ان کی فلم پر کسی طرح کا کوئی اعتراض نہیں کرے گا اور یہ کہ ‘جوائے لینڈ’ میں ایسا کوئی ڈائلاگ یا منظر ہے ہی نہیں کہ اس پر اعتراض کیا جائے۔

اگرچہ انہوں نے فلم کو رواں برس موسم سرماں میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ ‘جوائے لینڈ’ کو سینماؤں میں پیش کیا جائے گا یا پھر اسے آن لائن ریلیز کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024