• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

برطانیہ میں گرم ترین دن، لندن کے قریبی علاقوں میں آتشزدگی

شائع July 20, 2022
لندن کے قریب گرمی کے باعث آتشزدگی کے واقعات پیش آئے—فوٹو: رائٹرز
لندن کے قریب گرمی کے باعث آتشزدگی کے واقعات پیش آئے—فوٹو: رائٹرز

یورپ بھر میں درجہ حرارت میں بدترین اضافہ ہو رہا ہے اور برطانیہ میں 40 سینٹی گریڈ کے ساتھ تاریخ کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا اور لندن کے قریبی علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات بھی پیش آئے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ عبوری ریکارڈ جو لندن میں ہیتھرو ایئرپورٹ میں دوپہر 12:50 میں ریکارڈ ہوا جس کی ابھی تصدیق ہونی ہے۔

مزید پڑھیں: برطانیہ: گرمی میں مسلسل اضافہ، درجہ حرارت 40 ڈگری سے بڑھ جانے کی پیش گوئی

اس سے قبل 2019 میں 38.7 سینٹی گریڈ سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے اسٹیفن بیلچر کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کیریئرمیں برطانیہ میں اس طرح کی گرمی کبھی نہیں دیکھی۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات میں تحقیق کی گئی جس کے مطابق برطانیہ کے لیے 40 سینٹی گریڈ برداشت کرنا ممکن نہیں لیکن موسمیاتی تبدیلی کے وجہ سے ہی بدترین درجہ حرارت کی صورت حال پیدا ہوچکی ہے۔

لندن میں گرمی کے باعث دارالحکومت سے ملک کے مشرقی اور مغربی علاقوں کے لیے ریل کا نظام بھی متاثر ہوا اور بجلی کی کمپنیوں کے مطابق اہم شہروں میں مسائل کا سامنا رہا۔

ادھر لندن کے مشرقی علاقے میں آتشزدگی کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے اور قریبی علاقوں کو بھی لپیٹ میں لیا اور تاریخ چرچ تک شعلے پہنچے۔

رپورٹ کے مطابق دارالحکومت کے کئی میدانی علاقوں میں گھاس پر بھی آگ لگی اور اہم شاہراہوں میں دھواں پھیل گیا۔

لندن کے فائر بریگیڈ نے عوام سے زور دیا کہ آگ سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

برطانیہ میں انتہائی گرمی اور برف باری کے دوران نظام رواں دواں رکھنے کے لیے ٹرانسپورٹ سروس کا انتظام کیا جاتا ہے اور اس وقت غیرمتوقع طور پر درجہ حرارت میں اضافے کے بعد ہنگامی طور پر الرٹ رکھا گیا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ گرانٹ شیپس کا کہنا تھا کہ سفر کے حوالے سے خلل پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر اس طرح کے حالات کے موافق نہیں جس کی زیادہ تر تعمیر وکٹورین دور میں ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: یورپ میں ہیٹ ویو کے دوران جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی

ماہرین کا کہنا تھا کہ لندن میں آنے والے برسوں میں غیرمعمولی گرمی کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب یورپ کے دیگر ممالک بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں جنگلوں میں آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی مغربی فرانس میں فائرفائٹرز جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024