• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی: ڈی سی جنوبی، ریونیو افسر پراسرار طور پر جھلس کر زخمی

شائع July 15, 2022
پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں — فائل فوٹو/کری ایٹو کامنز
پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں — فائل فوٹو/کری ایٹو کامنز

کراچی کے ضلع جنوبی کے ڈپٹی کمشنر اور سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) کے عہدیدار کلفٹن میں واقع رہائش گاہ میں پراسرار حالات میں بری طرح جھلس گئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) جنوبی اسد رضا نے بتایا کہ واقعہ ڈی سی جنوبی عبدالستار عیسانی اور ایس بی آر عہدیدار مسعود جہانگیر کے مشترکہ دوست کی رہائش گاہ میں پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے دوست کی رہائش گاہ کراچی کے علاقے کلفٹن کے بلاک ون میں واقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں عہدیداروں کے ساتھ یہ واقعہ آج صبح تقریباً 2 سے 3 بجے کے درمیان پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کے بعد دونوں کو کلفٹن میں ضیاالدین ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس ایس پی اسد رضا کا کہنا تھا کہ مسعود جہانگیر کا جسم 65 فیصد جھلس گیا ہے جبکہ عبدالستار عیسانی 45 فیصد جھلس چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں عہدیداروں کو مزید طبی امداد کے لیے گلشن اقبال میں واقع ایک نجی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024