• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ماڈل فروا کاظمی نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی

شائع July 13, 2022
فروا کاظمی کے مطابق مقدس مقامات کی زیارت کے دوران انہوں نے حجاب کرنا شروع کیا—فوٹو: انسٹاگرام
فروا کاظمی کے مطابق مقدس مقامات کی زیارت کے دوران انہوں نے حجاب کرنا شروع کیا—فوٹو: انسٹاگرام

بولڈ لباس کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والی خوبرو ماڈل فروا کاظمی نے شوبز سے کنارہ کشی کرنے کی تصدیق کردی۔

فروا کاظمی نے 2015 سے قبل ماڈلنگ شروع کی اور 2019 تک وہ کیریئر کے عروج پر رہیں، انہوں نے متعدد برانڈز کے ساتھ کام کیا۔

فروا کاظمی نے متعدد دید زیب ملبوسات کی تشہیری مہم بھی حصہ لیا اور وہ مختلف منصوبوں کا حصہ بھی رہیں، تاہم گزشتہ برس سے انہیں ماڈلنگ کی دنیا میں کم دیکھا گیا جب کہ انہوں نے سوشل میڈیا سے اپنی پرانی تصویریں ہٹا کر صرف حجاب والی تصاویر ہی شیئر کرنا شروع کردیں۔

فروا کاظمی کی جانب سے پرانی تصاویر کو ہٹائے جانے اور صرف حجاب کے ساتھ تصاویر کو شیئر کیے جانے کے بعد چہ مگوئیاں تھیں کہ انہوں نے ماڈلنگ اور فیشن کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی، تاہم اس حوالے سے انہوں نے کوئی بیان جاری نہیں کیا تھا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

فروا کاظمی گزشتہ کچھ عرصے سے مقدس مقامات کی زیارت کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہیں، جس پر بھی لوگوں نے خیال ظاہر کیا کہ انہوں نے اپنے عقائد کی وجہ سے شوبز سے دوری اختیار کرلی، تاہم اس باوجود انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا تھا۔

لیکن اب انہوں نے شوبز اور فیشن انڈسٹری سے کنارہ کشی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے انڈسٹری سے دور ہوئیں۔

حال ہی میں فروا کاظمی نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے تصدیق کی کہ انہوں نے انڈسٹری چھوڑ دی ہے اور یہ کہ انہوں نے کسی دوسرے کے کہنے پر نہیں بلکہ اپنی مرضی سے فیشن اور ماڈلنگ سے دوری اختیار کی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

انہوں نے ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کافی عرصے سے نئی دنیا کو کھوجنا چاہتی تھیں، اس لیے انہوں نے شوبز سے دوری اختیار کی۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس شوبز کو چھوڑنے کے بہت سارے جوابات ہیں مگر مختصر جواب یہ ہے کہ وہ ماڈلنگ میں آنے کے دو سے تین سال بعد ہی اسے چھوڑنا چاہتی تھیں مگر کوششوں کے باوجود ایسا نہ ہوسکا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کالج کے زمانے میں فن کی خاطر ماڈلنگ شروع کی جو آگے چل کر ان پروفیشن بن گئی اور اس سے ان کی کمائی ہونے لگی لیکن پھر جلد ہی وہ اس سے دور ہونا چاہتی تھیں، اس لیے اب وہ اس سے دور ہوگئیں۔

بولڈ لباس کے بجائے حجاب پہننے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں فروا کاظمی نے بتایا کہ وہ زیارت کے لیے ایک مقدس مقام گئی تھیں، جہاں ہر کسی نے ادب و احترام سے سر ڈھانپ رکھے تھے، اس لیے انہوں نے بھی ایسا کیا اور پھر وہآں سے واپس آنے کے بعد انہوں نے حجاب اتارنا مناسب نہ سمجھا اور انہیں حجاب میں مزہ آنے لگا۔

فروا کاظمی نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کے سسرال والے سیکولر ذہنیت کے مالک ہے جو دوسروں کے کام میں مداخلت نہیں کرتے، اس لیے ان کے لباس پر بھی وہ کوئی مداخلت نہیں کرتے۔

ان کے مطابق نہ تو ان کے سسرال والوں نے پہلے ان کے لباس پر کوئی اعتراض کیا تھا اور نہ اب ان کے لباس پر انہیں کوئی اعتراض ہے اور نہ ہی ان کے لباس کی وجہ سے شوہر سے ان کے تعلقات خراب ہوں گے۔

فروا کاظمی سے اور بھی بہت سارے سوالات کیے گئے اور بعض صارفین نے انہیں یاد دلایا کہ وہ کالج کے زمانے میں مذہبی لباس پننے والے دوسرے کلاس فیلوز پر طنز کرتی تھیں مگر اب وہ خود مذہبی لباس پہن رہی ہیں، جس پر ان کے تمام پرانے کلاس فیلوز بہت خوش ہیں۔

خیال رہے کہ فروا علی کاظمی نے میر علی احمد کے ساتھ چند سال قبل شادی کی تھی اور یکم جنوری 2021 کو انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ 2020 میں ان کا سات ماہ کا حمل ضائع ہوگیا تھا۔

انہوں نے حمل ضائع ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی اور ان کے شوہر کی شدید خواہش تھی کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہو۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024