• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

خاتون رپورٹر کی جانب سے لڑکے کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل

شائع July 12, 2022
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی—اسکرین شاٹ
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی—اسکرین شاٹ

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رپورٹنگ کے دوران شرارتیں کرنے والے لڑکے کو خاتون رپورٹر کی جانب سے تھپڑ رسید کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

مقامی نیوز چینل کی رپورٹر مائرہ ہاشمی کی جانب سے اپنے پاس کھڑے نو عمر لڑکے کو تھپڑ رسید کرنے کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مختصر دورانیے کی ویڈیو میں خاتون رپورٹر عید کے دن فیملیز اور بچوں کی خوشیوں سے متعلق رپورٹنگ کرتی دکھائی دیتی ہیں اور ان کے پاس کھڑے نو عمر لڑکے کو شرارتیں کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

خاتون رپورٹر نے جیسے ہی رپورٹ مکمل کی تو انہوں نے لڑکے کو تھپڑ رسید کردیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور بعض لوگوں نے خاتون رپورٹر کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

زیادہ تر صارفین نے خاتون رپورٹر کی جانب سے لڑکے کو تھپڑ رسید کرنے کی ویڈیو پر مزاحیہ تبصرے کیے اور امید کا اظہار کیا کہ آئندہ مذکورہ لڑکا کسی خاتون رپورٹر کے ساتھ شرارت کرنے سے گریز کرے گا۔

بعض لوگوں نے خاتون رپورٹر کو خواتین کا چاند نواب قرار دیا تو کچھ نے لکھا کہ لائیو بپر کے ساتھ لائیو تھپڑ۔

کچھ لوگوں نے خاتون رپورٹر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر شدید تنقید کی اور لکھا کہ انہوں نے معصوم بچے کو تھپڑ رسید کرکے سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی۔

لوگوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد رپورٹر مائرہ ہاشمی نے وضاحتی ٹوئٹ میں مذکورہ ویڈیو بھی شیئر کی اور بتایا کہ نو عمر لڑکا وہاں موجود فیملی کے ساتھ شرارت کر رہا تھا۔

رپورٹر نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پہلے پیار سے لڑکے کو سمجھایا مگر وہ نہیں سمجھا، جس کے بعد انہوں نے مجبور ہوکر انہیں تھپڑ رسید کردیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Faraz Jul 12, 2022 09:59pm
Now reverse the roles and see if it still seems funny to some people? Hypocrites !

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024