• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

بلوچستان: سینیٹر سرفراز بگٹی بم حملے میں بال بال بچ گئے

شائع July 10, 2022
سینیٹر سرفراز عید منانے ڈیرہ بگٹی جا رہے تھے کہ کشمیر ڈیرہ بگٹی روڈ پر دھماکا ہوا— فوٹو: ڈان نیوز
سینیٹر سرفراز عید منانے ڈیرہ بگٹی جا رہے تھے کہ کشمیر ڈیرہ بگٹی روڈ پر دھماکا ہوا— فوٹو: ڈان نیوز

سینیٹر میر سرفراز بگٹی ہفتے کے روز بلوچستان کے علاقے روجھان پور میں ان کے قافلے کے قریب ہونے والے سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں بال بال بچ گئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر سرفراز عید منانے ڈیرہ بگٹی جا رہے تھے کہ کشمیر ڈیرہ بگٹی روڈ پر دھماکا ہوا۔

مزید پڑھیں: ڈیرہ بگٹی: بارودی سرنگ کے دھماکے میں سرفراز بگٹی کے کزن سمیت 4 افراد جاں بحق

ڈیرہ بگٹی کے ڈپٹی کمشنر ممتاز کھیتران نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بم سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا، سرفراز بگٹی کے گارڈز کو زخم آئے ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ابھی تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن مسٹر بگٹی 2021 میں سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹر سرفراز احمد بگٹی پر حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گرد عناصر ایسی کارروائیوں سے بلوچستان کی ترقی اور امن میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔

ایوانِ صدرکے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹر سرفراز احمد بگٹی پر حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بچی کو حبس بے جا میں رکھنے پر سینیٹر سرفراز بگٹی کی گرفتاری کا حکم

انہوں نے کہاکہ دہشت گرد کسی بھی طور پر پاکستان اور بلوچستان کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے اور وہ پاکستانی قوم کے دہشت گردی کو ہر صورت میں شکست دینے کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے۔

انہوں نے سرفراز بگٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد اور مکمل صحت عطا فرمائے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024