• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فلم ‘چکر’ کو عید الاضحیٰ پر یوٹیوب پر ریلیز کرنے کا اعلان

شائع July 6, 2022
فلم میں مرکزی کردار احسن خان اور نیلم منیر نے ادا کیا ہے—اسکرین شاٹ
فلم میں مرکزی کردار احسن خان اور نیلم منیر نے ادا کیا ہے—اسکرین شاٹ

رواں برس عید الفطر پر ریلیز کی گئی مسٹری تھرلر فلم ‘چکر’ کو بڑی عید پر اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

فلم کے پروڈیوسرز یاسر نواز اور ندا یاسر نے انسٹاگرام پر جاری کردہ مختصر ویڈیو میں بتایا کہ وہ اپنی فلم کو عید الاضحیٰ کے پہلے دن پر یوٹیوب پر ریلیز کریں گے۔

ویڈیو میں ندا یاسر نے بتایا کہ مداحوں نے ان سے پر زور فرمائش کی تھی کہ فلم کو یوٹیوب پر جاری کیا جائے، جس کے بعد اس عید پر کامیڈی مسٹری فلم کو اسٹریمنگ ویب سائٹ پر پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: طویل انتظار ختم، فلم ‘چکر’ عیدالفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان

انہوں نے بتایا کہ بڑی عید پر ‘چکر’ کو یوٹیوب پر ریلیز کرنا ان کی جانب سے مداحوں کے لیے عید کا تحفہ ہوگا۔

اسی ویڈیو میں یاسر نواز نے بتایا کہ ‘چکر’ کو 2 کے ویڈیو کوالٹی میں یوٹیوب پر جاری کیا جائے گا جو کہ انتہائی اچھی کوالٹی ہے اور شائقین کو دیکھ کر مزہ آئے گا۔

اگرچہ دونوں پروڈیوسرز نے فلم کو یوٹیوب پر جاری کرنے کا اعلان کیا، تاہم انہوں نے اسے پریمیئر کرنے کا وقت نہیں بتایا، تاہم شائقین اسے عید کے پہلے دن ہی یوٹیوب پر دیکھ سکیں گے۔

مزید پڑھیں: فلم ‘چکر’ میری زندگی کی یادگار ترین فلم کیوں ثابت ہوئی؟

‘چکر’ کو عید الفطر پر سینماؤں میں پیش کیا گیا تھا اور اس کی کہانی ڈراما نگار ظفر عمران کی ہے جبکہ یاسر نواز نے اس کا اسکرین پلے لکھا ہے۔

اس فلم کے ہدایت کار یاسر نواز ہیں اور اس کی کہانی ایک ماڈل کے قتل کے گرد گھومتے واقعات پر مبنی ہے۔

فلم کے نمایاں فنکاروں میں احسن خان، نیلم منیر، جاوید شیخ، محمود اسلم، نوید رضا، احمد حسن اور خود یاسر نواز شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024