• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سفارش

شائع July 6, 2022 اپ ڈیٹ July 7, 2022
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس نور عالم خان کی صدارت میں ہوا جس میں وزارت خزانہ کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا  — فائل فوٹو: اے ایف پی
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس نور عالم خان کی صدارت میں ہوا جس میں وزارت خزانہ کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا — فائل فوٹو: اے ایف پی

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کردی۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس نور عالم خان کی صدارت میں ہوا جس میں وزارت خزانہ کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی گئی۔

مزید پڑھیں: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی تفصیلات طلب کرلیں

چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں دو بار واضح کمی آچکی ہے لیکن حکومت نے قیمتوں میں کمی کے بجائے اضافہ کر دیا ہے، وزارت خزانہ، پیٹرولیم ڈویژن اور حکومت سے درخواست ہے کہ عوام کو ریلیف دیا جائے۔

کمیٹی کے رکن شیخ روحیل نے کہا کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں 50 روپے فی لیٹر کے مساوی کمی آچکی ہے لیکن آئی ایم ایف، حکومت سے سیلز ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

کمیٹی نے اسپیشل سیکریٹری خزانہ کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا جبکہ عدم موجودگی پر گورنر اسٹیٹ بینک، اسپیشل سیکریٹری خزانہ کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا نیب افسران، ان کے رشتہ داروں کے اثاثے ڈیکلیئر کرنے کا حکم

پی اے سی نے کمیٹی اجلاس کے اخراجات اسپیشل سیکریٹری فنانس اور گورنر اسٹیٹ بینک پر ڈالنے کا فیصلہ بھی کیا اور گورنر اسٹیٹ بینک اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تنخواہ و مراعات کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

کمیٹی چیئرمین نے کہا کہ ایک محکمے نے کہا ہے کہ عید ہے اجلاس میں نہیں آسکتے، میں نے کہا عید تو 10 جولائی کو ہے جس پر سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ ضرور یہ محکمہ نیب ہوگا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے منحرف رکن نور عالم بلامقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب

پی اے سی نے قائم مقام چیئرمین نیب کو کل طلب کر لیا، نور عالم خان نے کہا کہ نیب افسران کو اپنے اثاثوں کی تفصیلات تو دینا پڑیں گی۔

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی مبینہ ویڈیو اسکینڈل کے معاملے پر پی اے سی نے جاوید اقبال اور خاتون کو بھی کل اجلاس میں طلب کر لیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024