• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ساڑھی پہن کر بارش میں رقص کرنے پر حرا مانی کو تنقید کا سامنا

شائع July 6, 2022
کیپشن میں حرا مانی نے لکھا 'بارش اور میری نیلی ساڑھی'—فوٹو : انسٹاگرام / حرا مانی
کیپشن میں حرا مانی نے لکھا 'بارش اور میری نیلی ساڑھی'—فوٹو : انسٹاگرام / حرا مانی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کو ساڑھی پہن کر بارش میں رقص کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

گزشتہ روز اداکارہ نے بارش کے خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنی نئی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھیں۔

تصاویر میں اداکارہ نے نیلی ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی اور بظاہر رقص کرتے ہوئے بارش سے لطف اندوز ہوتی نظر آئیں، کیپشن میں حرا مانی نے لکھا 'بارش اور میری نیلی ساڑھی'۔

اداکارہ نے ساڑھی کے فیشن برینڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ 'معذرت، یہ ساڑھی میں نے بارش میں پہن لی کیونکہ بارش میں اپنے اندر کی ہیروئین کو میں مار نہ سکی'۔

حرا مانی کی ان تصاویر کو فیشن ہاؤس کے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا گیا۔

ویسے تو بارش میں ساڑھی پہن کر بھیگتے ہوئے حرا مانی کی تصاویر ان کے مداحوں نے خوب پسند کیں لیکن بہت سے لوگوں نے ان کے اس انداز کو پسند نہیں کیا اور اداکارہ پر تنقید کی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بعض صارفین نے حرا مانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی 'سستی' حرکتیں کرتی ہیں جو کسی بالغ عورت کو زیب نہیں دیتی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

صارفین کا کہنا تھا کہ وہ ایک پختہ عمر عورت ہیں جو 2 بڑے بچوں کی ماں بھی ہیں اس لیے انہیں اس طرح کا لباس نہیں پہننا چاہیے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماضی میں بھی حرا مانی کو ان کے انداز، لباس اور پرفارمنس کی وجہ سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، اس سے قبل ان کو ساڑھی کے ساتھ ٹی شرٹ پہن کر پروگرام میں شرکت کرنے پر بھی شدید تنقید کا سامنا رہا۔

ان کے علاوہ دیگر شوبز شخصیات اور خصوصی طور پر اداکاراؤں کو ان کے لباس اور فیشن پر تنقید کا سامنا رہا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

nk Jul 06, 2022 07:59pm
Why our actresses are so western influenced. Why can't they wear our so modest and beautiful dresses. In another article I am surprised to see Nida Yasir also in western clothes. Is there an inferiority complex exist in our showbiz girls.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024