• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

امریکا کے یومِ آزادی پر فائرنگ کے مختلف واقعات میں 12 افراد ہلاک

شائع July 5, 2022
6 افراد شکاگو میں 4 جولائی کی مخصوص پریڈ کے دوران فائرنگ میں مارے گئے—تصویر: اے ایف پی
6 افراد شکاگو میں 4 جولائی کی مخصوص پریڈ کے دوران فائرنگ میں مارے گئے—تصویر: اے ایف پی

امریکا میں یومِ آزادی کے ویک اینڈ کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک اور کم ازکم 60 زخمی ہوگئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان میں 6 افراد شکاگو میں 4 جولائی کی مخصوص پریڈ کے دوران فائرنگ میں مارے گئے۔

فائرنگ کے واقعات سے قبل اوہایو کے علاقے اکرون میں پولیس کی جانب سے ایک سیاہ فام نوجوان جے لینڈ واکر کے بہیمانہ قتل کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہورہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا: آزادی پریڈ کے دوران فائرنگ، 6 افراد ہلاک

اس کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ جب نوجوان نے پولیس سے بچ کر فرار ہونے کی کوشش کی تو اسے 60 گولیاں ماری گئیں۔

اس واقعے کے بعد احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے تھے جس کے سبب اکرون میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی تھی۔

بعدازاں اوہایو کے علاقے ٹولیڈو میں ایک 21 سالہ نوجوان کو اس کے گھر کے باہر گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

شگاگو کے شہر ہائی لینڈ پارک میں 4 جولائی کی پریڈ شروع ہونے کے 10 منٹ بعد ایک مسلح شخص نے ہائی پاورڈ رائفل سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 16 زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں: امریکا: اوہائیو میں پولیس کی فائرنگ سے غیرمسلح سیاہ فام شہری ہلاک

واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگیا جس کی پولیس نے تلاش شروع کردی جبکہ شگاگو ٹریبیون کی رپورٹ میں کہا گیا کہ لوگوں کو جہاں وہ موجود ہیں وہیں پناہ لینے کی ہدایت کی گئی۔

ایک مقامی ہسپتال کا کہنا تھا کہ انہوں نے 26 زخمیوں کا علاج کیا ہے۔

ہائی لینڈ پارک کے ایک رہائشی مائلز زریمسکی نے ‘سن ٹائمز’ کو بتایا کہ میں نے ایک کے بعد ایک 20 سے 25 گولیاں چلنے کی آواز سنی اس لیے یہ فائرنگ بندوق یا شاٹ گن سے نہیں کی گئی تھی۔

اخبار کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پولیس لوگوں کو کہہ رہی تھی کہ ‘ہر کوئی منتشر ہوجائے یہاں رہنا محفوظ نہیں ہے’۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکساس : اسکول میں مسلح نوجوان کی فائرنگ سے 19 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک

فائرنگ کے واقعے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ ‘میں مسلح تشدد کی وبا کے خلاف لڑائی نہیں روکوں گا’۔

امریکی صدر نے کہا کہ جون کے آخر میں انہوں نے ایک دہائی میں سب سے نمایاں اسلحہ کنٹرول کرنے کے اقدامات کو قانون میں بدلنے کے بل پر دستخط کیے ہیں لیکن ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔

گزشتہ برس یوم آزادی کے ویک اینڈ پر فائرنگ کے مختلف واقعات میں 19 افراد مارے گئے تھے جبکہ 100 زخمی بھی ہوئے۔

حالانکہ شکاگو پولیس نے گزشتہ برس کے واقعات سے بچنے کے لہے شہر بھر میں اضافی سیکیورٹی تعینات کی تھی لیکن وہ فائرنگ کے واقعے کو نہ روک پائے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024