• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

طویل تاخیر کے بعد ’چوہدری‘ اور ’رہبرا‘ ریلیز

شائع July 2, 2022
دونوں فلموں کو پسند کیا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ
دونوں فلموں کو پسند کیا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ

کم از کم 6 سال کی تاخیر کے بعد احسن خان اور عائشہ عمر کی رومانٹک کامیڈی فلم ’رہبرا‘ کے ساتھ ساتھ انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کہلانے والے سندھ پولیس کے افسر چوہدری اسلم کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’چوہدری‘ کو بھی ریلیز کردیا گیا۔

دونوں فلموں کو 2016 میں بنانے کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد 2017 میں ان پر کام شروع کیا گیا اور متعدد مسائل کی وجہ سے ان کی شوٹنگ تاخیر کا شکار رہی۔

دونوں فلموں کو ہر حال میں 2019 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر ایسا نہ ہوپانے پر انہیں 2020 میں ریلیز کیے جانے کا امکان تھا مگر پھر پاکستان میں کورونا کی وبا آنے کے باعث ان کی نمائش ملتوی ہوئی۔

گزشتہ 6 سال سے متعدد وجوہات کی وجہ سے شوٹنگ اور نمائش ملتوی ہونے کے بعد اب دونوں فلموں کو سینماؤں میں پیش کردیا گیا۔

دونوں فلموں کو جون کے اختتام پر سینماؤں میں پیش کیا گیا اور لوگوں کی جانب سے دونوں کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

’رہبرا‘

رومانٹک کامیڈی فلم سے عائشہ عمر اور احسن خان نے بھی طویل عرصے بعد بڑے پردے پر واپسی کی ہے اور ان کی جوڑی کو فلم میں بہت سراہا جا رہا ہے۔

اس سے قبل احسن خان کی عید الفطر پر ’چکر‘ بھی ریلیز ہوئی تھی جب کہ عائشہ عمر کی فلم ’جاوید اقبال‘ بھی جلد ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

رہبرا‘ کی ہدایات امین اقبال نے دی ہیں جب کہ اسے سارا افضل نے پروڈیوس کیا ہے، فلم کی دیگر کاسٹ میں صبا فیصل اور سینیئر اداکار شامل ہیں۔

’چوہدری‘

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اس فلم میں سندھ پولیس میں 30 سال تک خدمات سر انجام دینے والے چوہدری اسلم کی زندگی کو دکھایا گیا ہے۔

پروفیشنل کیریئر میں متعدد مشکلات، کیسز اور تنازعات کا سامنا کرنے والے افسر چوہدری اسلم کو 9 جنوری 2014 میں ایک خودکش حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا اور ان کی شہادت کے دو سال بعد ہی ان کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

متعدد مسائل کی وجہ سے تاخیر کا شکار رہنے والی فلم ’چوہدری‘ کو رواں برس مئی میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر اسے بھی جون میں ریلیز کیا گیا۔

’چوہدری دی مارٹر‘ (شہید) کی ہدایات عظیم سجاد نے دی ہیں، اس کہانی ذیشان جنید نے لکھی ہے جب کہ اسے نیہا لاج نے پروڈیوس کیا ہے۔

فلم میں شمعون عباسی، ارباز خان،عدنان شاہ ٹیپو، زارا عابد، اصفر مانی اور ثنا فخر نے کام کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024