• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 10 جولائی کو ہوگی

شائع June 29, 2022
رویت ہلال کمیٹی نے بتایا کہ ملک بھر سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی—فوٹو: ڈان نیوز
رویت ہلال کمیٹی نے بتایا کہ ملک بھر سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی—فوٹو: ڈان نیوز

رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا عیدالاضحیٰ اتوار 10 جولائی 2022 کو ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت ہوا۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ملک بھر میں کہیں سے بھی ذی الحج کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی اور یکم ذی الحج یکم جولائی 2022 کو ہوگا۔

مزید پڑھیں: ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 21 جولائی کو ہو گی

انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ اتوار 10 جولائی 2022 کو ہوگی۔

اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں کہیں سے بھی ذی الحج کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی اور ملک بھر میں کہیں سے کوئی شہادت موصول نہ ہونے کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا عیدالاضحیٰ 10 جولائی کو منائی جائے گی۔

واضح رہے کہ عیدالفطر 3 مئی 2022 کو ہوئی تھی اور یکم مئی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا، جس کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے بتایا تھا کہ پاکستان کے کسی حصے سے شوال کا چاند نظر آنے کی کوئی مصدقہ شہادت موصول نہیں ہوئی اور ملک میں عید الفطر 3 مئی بروز منگل ہوگی۔

مولانا سید عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ ہم کمیٹی کو ایک اتحاد اور یکجہتی کے پلیٹ فارم کے طور پر مزید مضبوط کریں اور اس اتحاد کے پیغام کو آگے بڑھائیں جبکہ مستقبل میں بھی ہماری کوشش یہی رہے گی کہ ہم مل کر آگے بڑھیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس عیدالاضحیٰ 21 جولائی 2021 کو منائی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024