• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پیپلز پارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر خورشید شاہ کورونا وائرس سے متاثر

شائع June 27, 2022 اپ ڈیٹ June 28, 2022
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر خورشید شاہ—فائل/فوٹو: ڈان نیوز
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر خورشید شاہ—فائل/فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیر رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی ذخائر خورشید شاہ کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔

پی پی پی کے سیکریٹری جنرل وقار مہدی نے ڈان کو بتایا کہ پارٹی کے رہنما بخار اور کھانسی میں مبتلا ہیں، انہوں نے کووڈ 19 کا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا ہے۔

وقار مہدی کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے خود کو اسلام آباد میں واقع گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

انہوں نےکہا کہ خورشید شاہ کو درمیانے درجے کی علامات ہیں، اور انہیں امید ہے کہ وہ بہت جلد کوورنا سے صحت یاب ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں شرح 22 فیصد کے قریب پہنچ گئی

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 382 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ایک روز قبل ملک میں 406 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 412 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مثبت شرح 2.85 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ وائرس سے متاثر ہونے والے مزید 2 افراد کی اموات بھی رپورٹ ہوئیں، اس کے علاوہ مہلک وائرس سے متاثر ہونے والے 87 مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک قرار دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: طبی ماہرین نے کورونا وائرس کی چھٹی لہر کے خطرے سے خبردار کردیا

این آئی ایچ نے دوسرے ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے کیسز میں تبدیلی کے پیش نظر ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ، ریلوے، اندرون ملک پروازوں میں ماسک پہنے کا لازمی قرار دیا ہے، لہٰذا تمام شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ دورانِ سفر فیس ماسک کا استعمال کریں۔

واضح رہے کہ 22 جون کو ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (ڈی یو ایچ ایس) میں سندھ پبلک ہیلتھ لیب کی سربراہی کرنے والے مالیکیولر پیتھالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر سعید خان نے کہا کہ تیزی سے دوسرے ممالک میں پھیلنے والی ایک نئی قسم ’بی اے 5‘ کراچی سمیت پاکستان بھر میں پھیلنے کی اطلاع ملی ہے اور اب شہریوں میں پھیل رہی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ کراچی میں اومیکرون کی ذیلی اقسام کے پھیلاؤ کی اطلاعات بھی موصول ہورہی ہیں لیکن بی اے 5 زیادہ متعدی ہے کیونکہ یہ ایک نئی قسم ہے اور دنیا کے دیگر حصوں میں تشویش کا باعث ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ غیر ویکسیننیٹڈ افراد، بزرگ اور کمزور قوت مدافعت والے لوگ خاص طور پر اس کا نشانہ بن سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024