• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

کراچی میں 2 جولائی کو بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

شائع June 27, 2022
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سسٹم ملک کے جنوبی حصے سندھ اور بلوچستان میں زیادہ بارشوں کا باعث بھی بن سکتا ہے— فائل فوٹو: ڈان نیوز
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سسٹم ملک کے جنوبی حصے سندھ اور بلوچستان میں زیادہ بارشوں کا باعث بھی بن سکتا ہے— فائل فوٹو: ڈان نیوز

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 2 جولائی کی شام یا رات کراچی میں بارشوں کا امکان ہے، جس کی وجہ 30 جون سے پاکستان میں خلیج بنگال سے داخل ہونے والی مون سون ہوائیں ہیں۔

محکمہ موسمیات کے حالیہ موسمیاتی جائزے کے مطابق ملک کے شمالی حصے میں 30 جون سے بارشوں کا آغاز ہوگا، جبکہ بحیرہ عرب سے نم ہوائیں بھی ملک پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ مون سون کا یہ سسٹم ملک کے بیشتر علاقوں میں اثر انداز ہوسکتا ہے جس کے سبب سندھ میں تھرپارکر، عمرکوٹ اور دیگر علاقوں میں یکم جولائی کی رات سے بارش ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: موسم گرما کی پہلی بارش، دیوار گرنے سے دو بچے جاں بحق

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سسٹم ملک کے جنوبی حصے سندھ اور بلوچستان میں زیادہ بارشوں کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ 3 سے 4 دن اور کچھ علاقوں میں 5 دن تک وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے، حالیہ موسمیاتی جائزے کے مطابق یہ سسٹم تیز بارشوں کا باعث بن سکتا ہے جبکہ مون سون اسپیل کے قریب آنے پر اس درپیش مسائل کے حوالے سے الرٹ جاری کیے جاسکتے ہیں۔

کراچی حبس اور گرمی کی لپیٹ میں ہے، چیف میٹرولوجسٹ

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی حبس اور گرمی کی لپیٹ میں ہے، آئندہ 2 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ جمعرات سے موسم میں بہتری آنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی سمیت ملک کے اکثر علاقوں میں بارش، متعدد مقامات میں برفباری کی پیش گوئی

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بحیرہ عرب میں بھارتی گجرات کے قریب ہوا کا کم دباؤ موجود ہے، جس کے باعث کراچی میں دن میں سمندری ہوائیں نہیں چل رہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے 23 جون کو کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسم گرما کی پہلی بارش سے شہر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا تھا جبکہ بارش کے سبب دیوار گرنے سے دو بچے جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔

کراچی میں دن بھر شدید گرمی کے بعد شہر کے شمالی حصے میں آندھی کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو پورے شہر تک پھیل گیا جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی کے متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے تھے۔

جن علاقوں میں آندھی کے بعد بارش ہوئی ان میں بحریہ ٹاون، سپر ہائی وے، گڈاپ، ملیر، ایئرپورٹ، شاہراہ فیصل، نرسری، کورنگی اور گلشنِ اقبال شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025