• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

شائع June 25, 2022
دہشت گردوں کے پاس سے اسحلہ اور گولہ باورد بھی برآمد کیا گیا ہے —فائل فوٹو: اے ایف پی
دہشت گردوں کے پاس سے اسحلہ اور گولہ باورد بھی برآمد کیا گیا ہے —فائل فوٹو: اے ایف پی

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 دہشت گردہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: وسطی مکران میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

خیال رہے کہ 24 جون کو خیبرپختونخوا میں ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے تھے۔

واضح رہے کہ 19 جون کو وسطی مکران میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسمٰعیل خان: سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ 19 جون 2022 کو بلوچستان کے علاقے پاروم کے قریب وسطی زمران رینج کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے ان کی گرفتاری کے لیے آپریشن کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر حملوں کے علاوہ پنجگور کے علاقے پروم اور گردونواح میں سیکیورٹی فورسز کے قافلوں کو نشانہ بنانے کے لیے آئی ای ڈی نصب کرنے میں بھی ملوث تھے۔

پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے جو ان دہشت گردوں کی جانب سے علاقے میں امن و امان کو خراب کرنے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024