• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

مشہور کامیڈی فلم ’ہیرا پھیری‘ کا دوسرا سیکوئل بنانے کی تصدیق

شائع June 25, 2022
—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

مزاح سے بھرپور بالی وڈ کی مشہور کلاسک کامیڈی فلم ’ہیرا پھیری‘ کا دوسرا سیکوئل جلد ریلیز کیے جانے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔

فلم کے پروڈیوسر فیروز ناڈیاوالا نے مشہور زمانہ فلم کی میمز سے لطف اندوز ہونے والے فلم بینوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ اکشے کمار،سنیل شیٹھی اور پریش راول کی شاندار اداکاری اور کامیڈی سے بھرپور فلم ہیرا پھیری کا تیسرا پارٹ بننے جارہا ہے۔

’بالی ووڈ ہنگامہ‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں فیروز ناڈیا والا نے تصدیق کی کہ وہ ہیرا پھیری 3 پر کام کر رہے ہیں جس میں اصل کاسٹ پریش راول، اکشے کمار اور سنیل شیٹی اپنے کرداروں کو دوبارہ نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔

اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کہانی اپنی جگہ پر ہے اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں، ہم ماضی کی کامیابیوں کو معمولی نہیں سمجھ سکتے لہٰذا ہمیں فلم کی کہانی، اسکرین پلے اور کرداروں کے لحاظ سے زیادہ محتاط رہنا ہوگا۔

انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں لیکن اشارہ دیا کہ وہ اگلے سیکوئل کے لیے پہلے ہی ایک ڈائریکٹر کو شارٹ لسٹ کر چکے ہیں اور جلد ہی اس کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

خیال رہے کہ بالی وڈ کی مقبول فلم 'ہیرا پھیری' کو سال 2000 میں ریلیز کیا گیا تھا جس کی کامیابی کے بعد اس کا سیکوئل 'پھر ہیرا پھیری' 2006 میں ریلیز ہوا۔

فلم کے پہلے پارٹ کی ہدایت کاری پریا درشن نے کی تھی جبکہ ’پھر ہیرا پھیری' کو نیرج ووہرا نے لکھا اور ہدایت کاری کی۔

فیروز ناڈیا والا نے بتایا کہ ٹیم نے 2014 میں ہیرا پھیری 3 پر کام شروع کیا تھا لیکن نیرج ووہرا کے بیمار ہونے کی وجہ سے پروڈکشن روکنا پڑی۔

اطلاعات تھیں کہ اس فلم میں جان ابراہم اور ابھیشیک بچن مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

—فائل فوٹو: باولی وڈ ہنگامہ
—فائل فوٹو: باولی وڈ ہنگامہ

فیروز ناڈیا والا نے کہا کہ فلم کے نئے سیکوئل میں کہانی اور کردار کے حوالے سے کافی تبدیلیاں ہوں گی۔

فلم پروڈیوسر نے مزید کہا کہ انہیں ہیرا پھیری فرنچائز کا چوتھا اور پانچواں پارٹ بنانے پر کوئی اعتراض نہیں اور یہ فلم کے پچھلے پارٹس سے مزید بہتر ہوں گے۔

فلموں کے شائقین کے علاوہ سوشل میڈیا پر اس فلم کی میمز سے لطف اندوز ہونے والے مداح بھی اس کے سیکوئل کا بےصبری سے انتظار کر رہے تھے، فلم پروڈیوسر کی جانب سے سیکوئل کے اعلان کے بعد ہیرا پھیری کا ہیش ٹیگ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

صارفین نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ فلم کے نئے سیکوئل کے ساتھ نئی میمز بھی ملیں گی۔

بعض صارفین نے ’پھر ہیرا ہھیری‘ کے آخرین سین کو بھی یاد کیا جس میں راجو (اکشے کمار) کروڑوں روپے مالیت کی بندوقیں دریا میں پھینکنے جاتے ہیں جب کہ شیام (سنیل شیٹھی) اور بابو راؤ (پریش روال) اسے یہ سمجھانے کے لیے فون کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ ان کے پاس کروڑ پتی بننے کا موقع ہے مگر یہیں فلم اپنے اختتام کو پہنچ جاتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024