• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی والوں کے لیے بجلی فی یونٹ 5 روپے 27 پیسے مہنگی

شائع June 24, 2022
نیپرا نے بجلی پانچ روپے 27پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا— فائل فوٹو: کے الیکٹرک ویب سائٹ
نیپرا نے بجلی پانچ روپے 27پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا— فائل فوٹو: کے الیکٹرک ویب سائٹ

نیپرا نے اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی کے عوام کے لیے بجلی 5روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے-

نیپرا نے اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک صارفین کیلئے ایک ماہ کیلئے بجلی پانچ روپے 27پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

مزید پڑھیں: کے-الیکٹرک کی کراچی کے صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 11روپے 34 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست

اس اضافے کا کے۔الیکٹرک صارفین پر 10 ارب 15کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا اور یہ اضافی رقم جولائی کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔

اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا، یعنی ایسے صارفین جن کا بل 100یونٹ سے کم ہوتا ہے۔

کے الیکٹرک نے اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے 31پیسے فی یونٹ کا اضافہ کا مطالبہ کیا تھا مانگا تھا جس پر نیپرا نے 14 جون کو سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جسے اب جاری کیا گیا ہے-

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے-الیکٹرک کے لیے بجلی کی قیمت میں 4.83 روپے فی یونٹ اضافی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جو صارفین سے مارچ میں استعمال کی گئی بجلی کی مد میں وصول کرنے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

ڈان اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اس سے کے-الیکٹرک کو جون کی بلنگ میں صارفین سے 7 ارب 86 کروڑ روپے کی اضافی رقم حاصل کرنے میں مدد ملنی ہے، نیپرا نے کہا تھا کہ ایف سی اے کا اطلاق لائف لائن صارفین کے سوا تمام صارفین پر ہوگا۔

اس کے علاوہ سہ ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں نیپرا نے رواں ماہ ہی اپریل 2021 سے مارچ 2022 تک تین سہ ماہیوں کے لیے مجموعی طور پر 6.4 روپے فی یونٹ کے الیکٹرک صارفین کے لیے بڑھانے کی منظوری بھی دی تھی۔

یاد رہے کہ کے الیکٹرک نے مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 11 روپے 34پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست بھی نیپرا میں جمع کرائی ہے جس پر سماعت چار جولائی کو ہو گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024