• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

دنیا کے پرکشش چہروں کیلئے 3 پاکستانی اداکارائیں، 2 اداکار نامزد

شائع June 23, 2022
نامزدگی فہرست جاری ہونے کے بعد اب اگلے مرحلے میں ووٹنگ کا عمل ہوگا—فوٹو : انسٹاگرام
نامزدگی فہرست جاری ہونے کے بعد اب اگلے مرحلے میں ووٹنگ کا عمل ہوگا—فوٹو : انسٹاگرام

دنیا کے خوبصورت اور پرکشش چہروں کی عالمی فہرست کے لیے رواں سال 3 پاکستانی اداکاراؤں اور 2 اداکاروں کو نامزد کردیا گیا ہے۔

دنیا کے خوبصورت اور پرکشش چہروں کی فہرست جاری کرنے والے برطانیہ کے خودمختار ادارے ’دی انڈیپینڈنٹ کرٹکس‘ اور ’ٹی سی کینڈلر‘ نے رواں برس کی نامزدگی فہرست جاری کردی ہے۔

مذکورہ ادارہ 1990 سے لے کر ہر سال دنیا کے خوبصورت اور پرکشش شخصیات کی فہرست جاری کرتا آرہا ہے اور رواں سال کی نامزدگی فہرست میں گزشتہ چند برسوں کی طرح اس بار بھی فواد خان اور عمران عباس جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

اس فہرست کی نامزدگیوں کا اعلان ہر سال کے آغاز سے ہی کیا جاتا ہے جبکہ کامیاب افراد کا اعلان سال کے آخر میں کیا جاتا ہے۔

—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

دنیا کے خوبصورت اور پرکشش شخصیات کی فہرست کے لیے رواں سال نامزد پاکستانی اداکاراؤں میں عائزہ خان، سجل علی اور نیلم منیر شامل ہیں۔

ادارے کی جانب سے عائزہ خان کی تصویر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں کہا گیا کہ ’ان خوبصورت لوگوں کو 2022 کے 100 پرکشش چہروں کی فہرست میں باضابطہ طور پر نامزد ہونے پر مبارکباد‘۔

نامزدگی فہرست جاری ہونے کے بعد اب اگلے مرحلے میں ووٹنگ کا عمل ہوگا جو اس بات کا تعین کرے گا کہ نامزد افراد میں سے اصل فہرست میں کون جگہ بنانے میں کامیاب رہے گا۔

—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

نامزد کی گئی دیگر شخصیات میں بھارت، ایران، ترکی، کوریا، جاپان، چین، امریکا، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور برازیل سمیت دیگر ممالک کی شوبز شخصیات شامل ہیں۔

—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

پاکستانی اداکاروں سے متعلق یہ دلچسپ خبر سامنے آنے کے بعد ان کے مداح اپنے پسندیدہ ستاروں کو خوبصورت ترین چہروں کی عالمی فہرست کے لیے نامزد ہونے پر مبارکباد اور خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ عائزہ خان اور سجل علی کو گزشتہ سال بھی ماہرہ خان کے ساتھ 2021 کے خوبصورت چہروں کی فہرست میں نامزد کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024