• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

منال خان پر کایلی جینر کے ناشتے کی تصویر چوری کرنے کا الزام

شائع June 22, 2022
کایلی جینر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پھلوں سے بھرے میز کی یہ تصویر شیئر کی تھی—فوٹو : ٹوئٹر
کایلی جینر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پھلوں سے بھرے میز کی یہ تصویر شیئر کی تھی—فوٹو : ٹوئٹر

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ سے اپلوڈ کی جانے والی ایک اسٹوری کے سبب گزشتہ روز سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں ہیں۔

دراصل اداکارہ نے اپنی انسٹا گرام اسٹوریز پر پھلوں سے سجی ایک میز کی تصویر پوسٹ کی تھی لیکن سوشل میڈیا صارفین نے نشاندہی کی کہ منال خان نے مبینہ طور پر اس سٹوری کو ہالی وڈ کی مشہور ماڈل کائلی جینر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپلوڈ ہونے والی اسٹوری سے ’چرایا‘ تھا۔

ایک روز قبل کائلی جینر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پھلوں سے بھری میز کی یہ تصویر شیئر کی تھی جسے بعد میں منال خان کے اکاؤنٹ سے اپلوڈ کردیا گیا۔

اس نشاندہی پر سوشل میڈیا صارفین منال خان کو خوب ٹرول کر رہے ہیں، ان پر میمز بنائی جا رہی ہیں اور ٹوئٹر پر بھی اداکارہ کا نام ٹرینڈ کررہا ہے۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ ’کیا منال خان واقعی یہ سمجھتی ہیں کہ ہم میں سے کوئی بھی کایلی جینر کو نہیں جانتا اور فالو بھی نہیں کرتا؟‘

کچھ صارفین نے طنزیہ انداز اپنایا اور کایلی جینر کو ہی مشورہ دے ڈالا کہ وہ پاکستانی اداکارہ کی نقل نہ کریں۔

ایک صارف نے سوشل میڈیا صارفین سے کہا کہ ’براہ کرم منال کو ٹرول کرنا بند کریں، وہ دراصل کایلی جینر کے ساتھ تھیں‘۔

ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’تو کیا ہوگیا اگر کایلی جینر اور منال خان نے ایک ساتھ ناشتہ کیا ہے تو؟‘

بعض صارفین نے منال خان کی اس حرکت کو مادہ پرستی سے بھی جوڑا کہ اداکار امیر اور منفرد دکھنے کے لیے کسی حد تک بھی جا سکتے ہیں۔

ایک صارف نے اداکارہ کو مشورہ دیا کہ ’نقالی نہ کریں چاہے یہ محض سوشل میڈیا پر ہی کیوں نہ ہو، سوشل میڈیا پر جھوٹے طرز زندگی کو فروغ دینے کا مطلب ہے کہ آپ اپنے سوشل میڈیا فالوورز کے آئی کیو کا مذاق اڑا رہے ہیں، یہ ناقابل یقین ہے کہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بہت سے مشہور لوگوں کی انا کتنی نازک ہو سکتی ہے‘۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹرولنگ کا نشانہ بننے کے باوجود اداکارہ منال خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اس سٹوری کو نہیں ہٹایا بلکہ خود بھی اس کا حصہ بن گئیں اور اپنے اوپر بنی ایک میم شیئر کر ڈالی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024