• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

عاطف اسلم نے مداح کو چوم کر دل جیت لیے

شائع June 21, 2022
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گلوکار کی تعریفیں کی گئیں—اسکرین شاٹ
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گلوکار کی تعریفیں کی گئیں—اسکرین شاٹ

معروف گلوکار عاطف اسلم کی جانب سے کینیڈا میں منعقد میوزک کنسرٹ کے بعد خصوصی ضروریات کے حامل بچے کو چومنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگ ان کی تعریفیں کرتے دکھائی دیے۔

عاطف اسلم گزشتہ ماہ مئی سے امریکا اور کینیڈا کے میوزک کنسرٹس دوروں پر ہیں اور وہ رواں ماہ کے اختتام تک کینیڈا میں پرفارمنس کریں گے۔

حال ہی میں انہوں نے ایٹلانٹا میں منعقد میوزک کنسرٹ میں پرفارمنس کی، جہاں ہزاروں مداحوں نے ان کی براہ راست پرفارمنس دیکھی۔

عاطف اسلم نے 19 جون کو ایٹلانٹا میں منعقد کنسرٹ میں پرفارمنس کی، جس میں نہ صرف مرد بلکہ خواتین اور بچوں کی بہت بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اور ان کا کنسرٹ دیکھنے کے لیے خصوصی ضروریات کے حامل افراد بھی پہنچے۔

ایسے ہی افراد میں ایک بچہ بھی شامل تھا، جنہوں نے میوزک کنسرٹ کے اختتام کے بعد عاطف اسلم سے ملاقات کی اور اس دوران گلوکار نے انہیں سب کے سامنے چوم کر لوگوں دل جیت لیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں عاطف اسلم کو خصوصی ضروریات کے حامل بچے سے عاجزانہ انداز میں بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ وہ کنسرٹ میں شرکت کرنے پر بچے کا شکریہ بھی ادا کرتے دکھائی دیے۔

اسی دوران عاطف اسلم نے جھُک کر بچے کو بوسہ بھی دیا، جس پر وہاں موجود شائقین نے گلوکار کے لیے تالیاں بجائیں۔

عاطف اسلم کی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور ان کا نام 21 جون کو ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا اور لوگوں نے ان کے کنسرٹس کی دوسری ویڈیوز بھی شیئر کیں۔

اس سے قبل رواں ماہ 2 جون کو عاطف اسلم کی کینیڈا کی مداح خواتین کے ساتھ تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں۔

تصاویر کو ٹوئٹر پر شیئر کرنے والی پاکستانی نژاد کینیڈین خواتین نے دعویٰ کیا تھا کہ عاطف اسلم نے ان کے دوستوں کے گروپ کے ہمراہ 45 منٹ گزارے۔

خواتین کے مطابق ان کے دوستوں کے گروپ نے عاطف اسلم کو کھانے کی دعوت دی، جس دوران دوستوں نے ایک دوسرے سے متعلق بھی گلوکار کو ایسی ایسی باتیں بتائیں جو انہیں نہیں بتائی جانی چاہیے تھیں۔

خواتین نے عاطف اسلم کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ گلوکار نے نہ صرف ان کے ساتھ 30 سے 45 منٹ گزارے بلکہ ان کے لباس اور خوبصورتی کی بھی تعریف کی اور وہ ان سے گھل مل گئے۔

اس سے قبل مئی میں ٹورنٹو میں ہونے والے کنسرٹ میں عاطف اسلم نے پرفارمسن کے دوران ایک ایسا بینر بھی اٹھا رکھا تھا، جس پر لکھا تھا کہ ان کے کنسرٹ میں شرکت کے لیے پاکستانی جوڑے نے اپنی شادی ملتوی کردی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024