• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

بٹ کوائن کی قدر میں مسلسل گراوٹ، 20 ہزار ڈالرز سے کم سطح پر آگئی

شائع June 18, 2022
رواں سال بٹ کوائن کی قدر تقریباً 59 فیصد نیچے آچکی ہے—فائل فوٹو : رائٹرز
رواں سال بٹ کوائن کی قدر تقریباً 59 فیصد نیچے آچکی ہے—فائل فوٹو : رائٹرز

بٹ کوائن کی قدر میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے جس کی قیمت 20 ہزار ڈالرز سے کم ہو کر 18 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

دنیا کی سب سے مشہور کرپٹو کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب سرمایہ کاروں نے عالمی منڈیوں میں فروخت کے غیر یقینی اور خطرناک رجحان کے باعث ایسے اثاثوں میں سرمایہ کاری سے گریز کیا جن میں 'خطرے کا عنصر' زیادہ ہے۔

بٹ کوائن کی قدر مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 7.1 فیصد کم ہوکر 18 ہزار 993 ڈالرز ہوگئی، جو اس سے قبل 18 ہزار 732 ڈالرز کو چھو چکی ہے جو کہ دسمبر 2020 کے بعد سے کم ترین سطح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بٹ کوائن کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

رواں سال بٹ کوائن کی قدر تقریباً 59 فیصد نیچے آچکی ہے جبکہ اپنی قدر کے لحاظ سے دوسری بڑی کوائن ’ایتھرم‘ کی قدر میں 73 فیصد کمی آئی ہے۔

رواں ہفتے کرپٹو کرنسی قرض دینے والی کمپنی سیلسیس کی جانب سے رقم نکلوانے اور اکاؤنٹس کے درمیان رقم کی منتقلی کو منجمد کرنے کے بعد ڈیجیٹل کرنسی کے شعبے کو شدید دھچکا پہنچا۔

سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمایہ کاری سے گریز کے پیش نظر کوائن بیس گلوبل، جیمنی اور بلاک فائے جیسی کمپنیوں کی جانب سے ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کے بیان کے سبب بھی اس شعبے کو نقصان پہنچا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024