• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ہنجروال: نامعلوم مسلح افراد نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بناکر بہن کو اغوا کرلیا

شائع June 18, 2022
پولیس نے مرکزی ملزم افضل کو ایک گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا— فائل فوٹو: ڈان
پولیس نے مرکزی ملزم افضل کو ایک گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا— فائل فوٹو: ڈان

ہنجروال کے علاقے میں 5 نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر ایک نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی نوعمر بہن کو اغوا کر لیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب متاثرہ نوجوان اپنی چھوٹی بہن کو کام کی جگہ پر چھوڑنے جا رہا تھا۔

اس واقعے کی جانب پولیس اور عوام کی توجہ اس وقت مبذول ہوئی جب لڑکی کے اغوا اور اس کے بھائی پر تشدد کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: 4 بچیوں کے اغوا کے 5 ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اغوا کاروں میں سے ایک کے موبائل فون کے کیمرے سے ریکارڈ کی گئی فوٹیج میں مشتبہ افراد کو نوجوان کو بری طرح مارا پیٹتے اور بدسلوکی کرتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس کی بہن بے بس نظر آئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ہنجروال کے قریب پیش آیا جہاں سے ملزمان نے لڑکی کو بندوق کی نوک پر اغوا کیا۔

نوجوان نے اپنی والدہ کو واقعہ کی اطلاع دی جنہوں نے پولیس کو بلایا اور ملزمان کے خلاف شکایت درج کرائی۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ لڑکی گھریلو ملازمہ تھی اور اس کا بھائی اسے کام کی جگہ پر چھوڑنے جا رہا تھا جب راستے میں مسلح افراد نے اسے اغوا کر لیا۔

مزید پڑھیں: لاہور: شاد باغ سے دن دہاڑے لڑکی اغوا

انہوں نے کہا کہ پولیس نے ملزمان کے خلاف اغوا اور تشدد کا مقدمہ درج کیا اور ایک ٹیم روانہ کی جس نے مرکزی ملزم افضل کو ایک گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کے تفتیش کار مشتبہ شخص سے اس کے ساتھیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کے لیے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ لڑکی کو جلد بازیاب کرلیا جائے گا کیونکہ پولیس اغوا کاروں کے نیٹ ورک کے قریب پہنچ چکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024