• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شادی سے قبل ہی آئمہ بیگ اور شہباز شگری کے درمیان اختلافات کی افواہیں

شائع June 18, 2022
دونوں نے جولائی 2021 میں منگنی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے جولائی 2021 میں منگنی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

خبریں ہیں کہ گزشتہ برس منگنی کے بندھن میں بندھنے والی گلوکارہ و آئمہ بیگ اور ان کے منگیتر پروڈیوسر و اداکار شہباز شگری کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے اور دونوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کی تصاویر بھی ڈیلیٹ کردیں۔

آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے جولائی 2021 میں دارالحکومت اسلام آباد میں اہل خانہ، دوستوں اور شوبز شخصیات کی موجودگی میں منگنی کی تھی اور اس سے قبل ہی دونوں میڈیا کے سامنے ایک دوسرے سے اظہار محبت بھی کرتے رہے تھے۔

دونوں کے درمیان رومانوی تعلقات استوار ہونے اور منگنی کے بعد ان کی شادی شوبز انڈسٹری کا اہم موضوع بنی رہی مگر اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ دونوں نے مبینہ طور پر راہیں جدا کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں: دو سال قبل تعلقات استوار ہوئے تھے، جلد شادی کریں گے، آئمہ بیگ، شہباز شگری

سوشل میڈیا پر دونوں کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دونوں نے اختلافات پیدا ہونے کے بعد ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلی، تاہم اس حوالے سے مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں۔

آئمہ بیگ نے تاحال شہباز شگری کو فالو کر رکھا ہے—اسکرین شاٹ
آئمہ بیگ نے تاحال شہباز شگری کو فالو کر رکھا ہے—اسکرین شاٹ

اگر دونوں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کا جائزہ لیا جائے تو دونوں نے ایک ساتھ کھچوائی گئی تمام پرانی تصاویر ڈیلیٹ کردیں جب کہ دونوں نے دوسرے لوگوں کے ساتھ گروپ تصاویر کو بھی اکاؤنٹس سے ہٹا دیا۔

بعض سوشل میڈیا پیجز دعویٰ کر رہے ہیں کہ دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو بھی کر دیا، تاہم ڈان نیوز ڈاٹ کی جانب سے جائزہ لیے جانے سے معلوم ہوا کہ دونوں نے تاحال ایک دوسرے کو فالو کر رکھا ہے۔

شہباز شگری نے بھی آئمہ بیگ کو فالو کر رکھا ہے—اسکرین شاٹ
شہباز شگری نے بھی آئمہ بیگ کو فالو کر رکھا ہے—اسکرین شاٹ

جہاں دونوں نے انسٹاگرام سے تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں، وہیں اتفاق سے آئمہ بیگ نے شہباز شگری اور اپنی بزنس منیجر کومل بیگ کے ہمراہ اکتوبر 2020 میں کھچوائی گئی تصویر ڈیلیٹ نہیں کی، جس پر لوگوں نے انہیں طعنے دیے اور یاد دلایا کہ ان سے مذکورہ تصویر ڈیلیٹ ہونے سے رہ گئی۔

لوگوں نے ان کی مذکورہ دو سال پرانی تصویر پر جاکر کمنٹس کیے اور گلوکارہ کو تجویز دی کہ وہ مذکورہ تصویر بھی ڈیلیٹ کردیں۔

اگرچہ دونوں کے درمیان اختلافات اور علیحدگی کی خبریں، تاہم دونوں نے اس پر تاحال کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔

آئمہ بیگ نے شہباز شگری کے ہمراہ کھچوائی گئی ایک تصویر ڈیلیٹ نہیں کی—اسکرین شاٹ
آئمہ بیگ نے شہباز شگری کے ہمراہ کھچوائی گئی ایک تصویر ڈیلیٹ نہیں کی—اسکرین شاٹ

آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے اکتوبر 2021 میں ’ٹائم آؤٹ ود احسن‘ میں بتایا تھا کہ دونوں کے درمیان ’پرے ہٹ لو‘ فلم کی شوٹنگ کے دوران تعلقات استوار ہوئے تھے۔

دونوں کے مطابق ان کے درمیان تین سال تعلقات ہیں اور وہ جلد شادی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اسی پروگرام میں شہباز شگری نے احسن خان کے ایک سوال کے جواب میں بتایا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ آئمہ بیگ شادی سے ایک گھنٹہ قبل کوئی نہ کوئی بہانا بنا کر ان سے جھگڑا کریں گی۔

لوگوں نے اداکارہ کو مذکورہ تصویر بھی ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ دیا—اسکرین شاٹ
لوگوں نے اداکارہ کو مذکورہ تصویر بھی ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ دیا—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024