• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دو ماہ میں ایسا کیا ہوا کہ پیٹرول، ڈیزل 60 روپے مہنگا ہوگیا، چیئرمین پی ٹی آئی

شائع June 13, 2022
عمران خان نے کہا کہ یہ حکومت ملک کی بہتری یا عوام کے خدمت کے لیے نہیں لائی گئی—تصویر: ڈان نیوز
عمران خان نے کہا کہ یہ حکومت ملک کی بہتری یا عوام کے خدمت کے لیے نہیں لائی گئی—تصویر: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 2 ماہ میں ایسا کیا ہوا کہ پیٹرول، ڈیزل 60 روپے اور بجلی بھی مہنگی ہوگئی اور سب سے زیادہ تو اب مجھے گھی کا خوف آرہا ہے کہ درآمدی گھی مہنگا ہوگیا ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ حکومت ملک کی بہتری یا عوام کے خدمت کے لیے نہیں لائی گئی، پہلے کہتے تھے کہ مہنگائی بہت زیادہ ہے ہم مہنگائی کم کریں گے اور 2 ماہ میں وہ مہنگائی کردی جو ساڑھے 3 سال میں نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ پاکستانیوں کے لیے نہیں آئے، یہ جن کے غلام ہے ان کے ایجنڈے کے لیے آئے، بھارت 40 فیصد سستا تیل روس سے خرید رہے ہیں لیکن یہ امریکا کے غلام ہیں، ان کی جرات نہیں وہ تیل خریدیں جو ہم نے بات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 6 روز میں الیکشن کا فیصلہ نہیں کیا تو 20 لاکھ افراد کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد آؤں گا، عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ بھارت جس کا امریکا کے ساتھ اتحاد ہے وہ روس سے تیل بھی لے رہا ہے اور ہتھیار بھی لیکن غلاموں کو اجازت نہیں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ بھارت نے 25 روپے لیٹر پیٹرول اور ڈیزل سستا کیا ہے کیوں کہ وہ 40 فیصد سستا تیل خرید رہا ہے اور ہمارا ڈیزل اور پیٹرول مہنگا ہورہا ہے لیکن ہمیں اجازت نہیں روس سے تیل لینے کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک مقصد کے لیے آئے ہیں اور وہ پورا ہورہا ہے، سب نے مل کر قانون نکالا ہے، ان سب کے کرپشن کے کیسز معاف ہوں گے، نیب ختم، ایف آئی اے کے کیسز ختم، شہباز شریف نیب پر بیٹھ گیا ہے جیسے بلے کو بٹھا دیا دودھ کی رکھوالی پر۔

عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمشنر ہر ویک اینڈ پر جا کر مریم اور حمزہ سے حکم لیتا ہے، وہاں بیٹھ کر حلقہ بندیاں کی جارہی ہیں کہ مسلم لیگ (ن) جیتے، یہ ان کی پوری پلاننگ ہورہی ہے کیوں کہ صاف اور شفاف الیکشن یہ کبھی جیتے ہی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی صرف اب ایک کوشش ہے کہ الیکشن کمیشن کو ساتھ ملا کر دھاندلی سے الیکشن جیتیں، پولیس کا استعمال کریں، ہمارے تمام رہنماؤں پر ایف آئی آرز کٹوائی ہوئی ہیں، سب ضمانتوں کے لیے عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو صرف زراعت کے بل بوتے پر ہی اپنی دولت میں اضافہ کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی کہ ملک نیچے چلا جائے اور آپ کہیں ہم نیوٹرل ہیں، عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ جو آج کل کسانوں کے جو حالات ہیں اگر خاص توجہ اس جانب نہیں دی گئی تو آگے پاکستان کو فوڈ سیکیورٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں ہم سوچ رہے تھے کہ روس سے 20 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنی ہے لیکن روس یوکرین تنازع کی وجہ سے اس کی قیمت بھی بڑھتی جائے گی اور دنیا میں اس کی قلت کا خدشہ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت سے مجھے زیادہ امید تو نہیں لیکن اس وقت جو مہنگائی حالات ہیں اس کے پیش نظر اگر ٹارگٹڈ سبسڈیز نہ دی گئیں تو ڈر ہے کہ آگے فوڈ سیکیورٹی کا مسئلہ ہوگا، یہ بھی ذہن میں رہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر فوڈ سیکیورٹی کا مسئلہ ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم جب حکومت میں آئے تو ہماری کوشش تھی کہ ہمیں اپنے کسان کی مدد کرنی ہے اور ابتدا سے ہمارے منشور میں یہ شامل تھا کہ جب تک پاکستان کی زراعت پر حکومت توجہ نہیں دے گی تو ملک آگے نہیں بڑھ سکے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دور میں صنعتکاری پر زور دیا لیکن اس میں وقت درکار ہے اس وقت تک اگر یہاں خوشحالی آنی ہے تو وہ زراعت کے ذریعے ہی آئے گی۔ یہ بھی پڑھیں:مجھے کچھ ہوا تو پاکستانی عوام انصاف دلوائیں، عمران خان

عمران خان نے کہا کہ ساری دنیا میں کسان کو سبسڈی ملتی ہے، ہم آتے ساتھ ہی پرائم منسٹر ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پروگرام لائے جس کے تحت کسانوں کو بیجوں، کھادوں، مویشیوں کے چارے سمیت 56 آئٹمز پر سبسڈی دی اور اس کے ساتھ پانی کی حفاظت کی اسکیموں پر پیسہ خرچ کیا۔

مختلف اعداد و شمار بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کی بدولت متعدد فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی الیکشن ہوگا، اور میں امید رکھتا ہوں کہ جلد ہو کیوں کہ امریکی اپنی پالیسی نافذ کرنے کے لیے اس حکومت کو لے کر آئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024