• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

چین، تائیوان کے معاملے پر جنگ شروع کرنے پر ہرگز نہیں ہچکچائے گا، چینی وزیر دفاع

شائع June 11, 2022
چین نے خبردار کیا ہے کہ اگر تائیوان کے الگ کیا گیا تو جنگ ہوگی۔ —فائل فوٹو: اے ایف پی
چین نے خبردار کیا ہے کہ اگر تائیوان کے الگ کیا گیا تو جنگ ہوگی۔ —فائل فوٹو: اے ایف پی

چین کے وزیر دفاع نے اپنے امریکی ہم منصب کو خبردار کیا ہے کہ اگر تائیوان آزادی کا اعلان کرے گا تو چین جنگ شروع میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی دو بڑی طاقتوں کے درمیاں تائیوان کے معاملے پر جارحانہ بیانات سامنے آئے ہیں۔

چین کے وزیر دفاع وی فینگھ کی جانب سے ایسا بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب اس نے سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ کے سیکیورٹی اجلاس کے موقع پر پہلی مرتبہ امریکی وزارت دفاع کے سیکریٹری لائیڈ آسٹن سے دوبدو ملاقات کی۔

مزید پڑھیں: چین امریکا جنگ اور بنتے بگڑتے بین الاقوامی اتحاد

چین نے پہلے ہی اس بات کا عزم ظاہر کیا تھا کہ ایک دن وہ تائیوان پر قبضہ کرلے گا اور اگر اس کے لیے طاقت کی ضرورت ہوگی تو وہ بھی استعمال کی جائے گی جبکہ امریکا اور چین کے درمیان اس معاملے پر حالیہ مہینوں تنازعات میں اضافہ ہوا ہے۔

چین کے وزیر دفاع وی کوان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے چین کے وزارت دفاع کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ چینی وزیر دفاع نے امریکی عہدیدار لائیڈ آسٹن کو خبردار کیا کہ اگر کسی نے چین سے تائیوان کو الگ کرنے کی جرات کی تو چینی افواج یقینی طور پر جنگ شروع کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گی چاہے اس کی کتنی ہی قیمت کیوں نہ ادا کرنی پڑے۔

چینی وزارت دفاع کے مطابق چینی وزیر نے عزم ظاہر کیا کہ بیجنگ تائیوان کی آزادی کی کسی بھی سازش کو ناکام بنائے گا اور مادر وطن کے اتحاد کو برقرار رکھے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تائیوان چین کا ہے، تائیوان کو چین پر قابو پانے کے لیے استعمال کرنے سے چین کبھی قائل نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: چین یا امریکا؟ کسی ایک ملک کا انتخاب پاکستان کے لیے کتنا خطرناک ہوسکتا ہے؟

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق لائیڈ آسٹن نے تائیوان میں امن اور استحکام کی اہمیت کا اعادہ کیا، جمود میں یکطرفہ تبدیلیوں کی مخالفت کی ہے اور چین پر زور دیا کہ وہ تائیوان کے خلاف مزید غیر مستحکم کرنے کے اقدامات سے گریز کرے۔

تائیوان کے معاملے پر کشیدگی کہ وجہ خاص طور پر وہاں کے فضائی دفاعی شناختی زون (اے ڈی آئی زید) میں چینی طیاروں کی بڑھتی ہوئی رفتار ہے۔

اسٹریٹجک غیریقینی

وائٹ ہاؤس نے اس کے بعد ’اسٹریٹیجک غیریقینی‘ کی اپنی پالیسی پر اصرار کیا ہے کہ آیا وہ اس معاملے میں مداخلت کرے گا یا نہیں اس پر تاحال کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

لائیڈ آسٹن حال ہی میں ایشیا کا دورہ کرنے والے اعلیٰ امریکی عہدیدار ہیں کیونکہ امریکا اپنی خارجہ پالیسی کی توجہ یوکرین کی جنگ سے واپس خطے پر لانا چاہتا ہے۔

تائیوان کے ساتھ ساتھ چین اور امریکا دیگر تنازعات میں بھی الجھے ہوئے ہیں۔

دونوں ممالک یوکرین پر روس کے حملے سے متعلق بھی تنازعات کا شکار ہیں، واشنگٹن نے بیجنگ پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ وہ ماسکو کی کھلی حمایت کر رہا ہے۔

تاہم، چین نے جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات پر زور تو دیا ہے لیکن وہ روس کے ایسے اقدامات کی مذمت کرنے سے گریز کرتا رہا ہے اور امریکا کی جانب سے یوکرین کو فراہم کیے گئے ہتھیاروں پر اسے تنقید کا نشانہ بناتا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو چین اور امریکا دونوں کی ضرورت بننا ہوگا

چین نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں بھی واشنگٹن کے ساتھ تناؤ جاری ہے۔

چین تقریباً تمام وسائل سے مالا مال سمندر، بحریہ چین پر بھی اپنا دعویٰ کرتا ہے جس کے ذریعے سالانہ کھربوں ڈالر کی شپنگ تجارت وہاں سے گزرتی ہے جبکہ اس سمندر پر برونائی، ملائیشیا، فلپائن، تائیوان اور ویتنام بھی دعوے کرتے رہے ہیں۔

لائیڈ آسٹن جمعرات کو سنگاپور پہنچے اور جمعہ کو اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا۔

سنگاپور کی حکومت کے جاری کردہ بیان کے مطابق جنوب مشرقی ایشیا کے وزرائے دفاع کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران امریکی وزارت دفاع نے واشنگٹن کی کھلی، جامع اور قواعد پر مبنی علاقائی سلامتی کے ماحول کو برقرار رکھنے کی حکمت عملی پر بات کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024