• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سابق صدر پرویز مشرف کس بیماری میں مبتلا ہیں؟

شائع June 10, 2022
سابق آرمی چیف چند سال سے علیل ہیں—فائل فوٹو: ٹوئٹر
سابق آرمی چیف چند سال سے علیل ہیں—فائل فوٹو: ٹوئٹر

سابق صدر و سابق آرمی چیف ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کے حوالے سے 10 جون کو سوشل میڈیا پر غلط خبریں وائرل ہونے کے بعد ان کے اہل خانہ کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی۔

سابق صدر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ وضاحتی بیان میں واضح کیا گیا کہ انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل نہیں کیا گیا، البتہ وہ علالت کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

بیان میں تصدیق کی گئی کہ پرویز مشرف گزشتہ تین ہفتوں سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور انہیں لاحق بیماری ’امائلائیڈوسس‘ (Amyloidosis) کی وجہ سے پیچیدگیوں کا شکار ہیں۔

ساتھ ہی ٹوئٹ میں تصدیق کی گئی کہ پرویز مشرف انتہائی علیل ہیں اور وہ بیماری کی خطرناک اسٹیج پر پہنچ چکے ہیں۔

ان کے اہل خانہ کی جانب سے پرویز مشرف کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی گئی۔

پرویز مشرف گزشتہ چند سال سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں مقیم ہیں اور وہ وہاں کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

تاہم زیادہ لوگ پریشان ہیں کہ پرویز مشرف کو لاحق مرض ’امائلائیڈوسس‘ (Amyloidosis) کیا ہے؟

برطانوی محکمہ صحت (این ایچ ایس) کے مطابق ’امائلائیڈوسس‘ (Amyloidosis) ایک غیر معمولی بیماری ہے جو کہ دراصل انسانی جسم میں پروٹین کی ایک قسم ’امیلائڈ‘ (amyloid) کے بڑھنے کی وجہ سے ہوتی ہے۔

این ایچ ایس کے مطابق ’امیلائڈ‘ (amyloid) نامی پروٹین انسانی جسم میں پہلے سے موجود نہیں ہوتا مگر یہ دیگر مختلف پروٹین سے جسم کے اندر ہی بن سکتا ہے۔

امریکا کی ’مایو کلینک‘ کے مطابق ’امائلائیڈوسس‘ (Amyloidosis) جسم کے اندرونی اعضا میں بننے والے غیر معمولی پروٹین کی بیماری ہے، جو شدید ہونے پر خطرناک ہو سکتی ہے۔

مایو کلینک کے مطابق جسم میں غیر معمولی پروٹین ’امیلائڈ‘ (amyloid) کے بڑھ جانے سے انسان کے اعضا کا کام متاثر ہوسکتا ہے اور اس سے بیک وقت متعدد اعضا فیل بھی ہو سکتے ہیں۔

امریکا کی ’جان ہاپکنس یونیورسٹی‘ کے مطابق ’امائلائیڈوسس‘ (Amyloidosis) بیماری کی وجہ بننے والا پروٹین انسان کے دل، دماغ، جگر اور دیگر اعضا کو متاثر سکتا ہے اور یہ اس بات کے بھی امکان ہے کہ مذکورہ پروٹین بیک وقت متعدد اعضا کو متاثر کرے۔

’مایو کلینک‘کے مطابق انسانی جسم میں ’امیلائڈ‘ (amyloid) کو کنٹرول کرنے کے لیے کینسر کی طرح کیموتھراپی کی جا سکتی ہے یا پھر اس وقت ڈاکٹر مرض کی پیچیدگی کو دیکھتے ہوئے دوسرے طریقے بھی آز ما سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024