• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عامر لیاقت بہت سارے لوگوں کی زندگیوں میں آئے، طوبیٰ انور

شائع June 10, 2022
طوبیٰ انور نے سابق شوہر کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی—فوٹو: انسٹاگرام
طوبیٰ انور نے سابق شوہر کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی—فوٹو: انسٹاگرام

گزشتہ روز انتقال کر جانے والے رکن قومی اسمبلی، اسکالر و ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی سابق اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ان کے سابق شوہر کے لیے دعائے مغفرت کی جائے۔

سیدہ طوبیٰ انور اور عامر لیاقت حسین نے جولائی 2018 میں شادی کی تھی مگر انہوں نے اس کی اعلان چند ماہ بعد کیا تھا۔

شادی سے قبل دونوں ٹی وی اسکرین پر ایک ساتھ شو بھی کرتے دکھائی دیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت حسین کی دوسری شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

دونوں کی شادی تقریبا چار سال تک چلی اور رواں برس فروری میں طوبیٰ انور نے تصدیق کی تھی کہ انہوں نے عامر لیاقت حسین سے خلع لے لی۔

طوبیٰ انور اور عامر لیاقت نے جولائی 2018 میں شادی کی—فوٹو: انسٹاگرام
طوبیٰ انور اور عامر لیاقت نے جولائی 2018 میں شادی کی—فوٹو: انسٹاگرام

طوبیٰ انور نے واضح نہیں کیا تھا کہ کن وجوہات کی وجہ سے ان کی شادی ناکام ہوئی اور نہ ہی انہوں نے کبھی عامر لیاقت حسین پر کوئی الزام لگایا تھا۔

اگرچہ طوبیٰ انور نے عامر لیاقت حسین سے خلع کی تصدیق کی تھی، تاہم ٹی وی اسکالر دعویٰ کرتے تھے کہ انہوں نے خلع پر کوئی دستخط نہیں کیے اور طوبیٰ ان کے نکاح میں ہیں۔

مزید پڑھیں: طوبی انور نے عامر لیاقت سے خلع لے لی

عامر لیاقت حسین 9 جون کو گھر میں بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے تھے، جنہیں ہنگامی بنیادوں پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کی موت کی تصدیق کی گئی تھی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سابق شوہر کے موت کے بعد اب طوبیٰ انور نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر ان کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے مداحوں کو بھی ان کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔

طوبیٰ انور نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ عامر لیاقت اپنی زندگی میں بہت سارے لوگوں کی زندگی میں آئے اور انہوں نے دوسروں پر اثرات مرتب کیے۔

انہوں نے مختصر پوسٹ میں سابق شوہر کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ دعاگو ہیں کہ عامر لیاقت کی اگلا سفر آسان بنے۔

طوبیٰ انور نے لوگوں سے یہ اپیل بھی کی کہ وہ ان لوگوں کی پرائیویسی کا خیال رکھیں، جن کا نقصان ہوا ہے، ان کا اشارہ عامر لیاقت کی سابق بیویوں اور بچوں کی جانب تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024