• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ٹینکر ڈرائیور کو بہادری کے مظاہرے پر 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان

شائع June 10, 2022
محمد فیصل نے فوری طور جلتے ہوئے ٹینکر کو ڈرائیو کرتے ہوئے اسے آبادی سے دور منتقل کیا تھا — فائل فوٹو: ٹوئٹرز
محمد فیصل نے فوری طور جلتے ہوئے ٹینکر کو ڈرائیو کرتے ہوئے اسے آبادی سے دور منتقل کیا تھا — فائل فوٹو: ٹوئٹرز

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے جلتے ہوئے ٹینکر کو اپنی جان پر کھیل کر آبادی سے دور منتقل کرنے والے ڈرائیور کے لیے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں محمد فیصل نامی ڈرائیور کوئٹہ کے قریب قمبرانی روڈ پر واقع فیول اسٹیشن پر فیول منتقل کررہا، مگر اس دوران ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔

مزید پڑھیں: بہاولپور آئل ٹینکر سانحہ: ہلاکتوں کی تعداد 206 ہوگئی

محمد فیصل نے فوری طور جلتے ہوئے ٹینکر کو آبادی سے دُور منتقل کردیا۔

فیول اسٹیشن کے مالک کا کہنا ہے کہ ’ڈرائیور نے اپنی اس کوشش کے ذریعے علاقے میں مقیم سیکڑوں خاندانوں، گیس اسٹیشن اور فیول اسٹیشنز کو آگ سے محفوظ رکھا‘۔

ڈرائیور کے بروقت اقدام کو وقوعہ پر موجود افراد اور فیول اسٹیشن کے ڈرائیور کی جانب سے سراہا گیا۔ انہوں نے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی اور ڈارئیور کو سراہتے ہوئے اسے انعام دینے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: کیماڑی آئل ٹرمینل پر آگ لگنے سے جھلس کر 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

گزشتہ روز وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ڈرائیور کے بہادرانہ اقدام کی تعریف کی گئی اور اس کے لیے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ’محمد فیصل نے اپنی جان پر کھیل کر سیکڑوں افراد کی زندگیاں بچائیں‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024