• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

عامر لیاقت حسین کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی جائے گی، سابقہ اہلیہ

شائع June 10, 2022
بشریٰ اقبال نے ٹوئٹ کے ذریعے اپنے سابقہ شوہر عامر لیاقت کے لیے دعائے مغفرت بھی کی— فائل فوٹو : فیس بک
بشریٰ اقبال نے ٹوئٹ کے ذریعے اپنے سابقہ شوہر عامر لیاقت کے لیے دعائے مغفرت بھی کی— فائل فوٹو : فیس بک

رکن قومی اسمبلی اور معروف ٹیلی ویژن اینکر عامر لیاقت کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی، ان کی سابقہ اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے ان کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی جائے گی۔

گزشتہ روز اچانک انتقال کر جانے والے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ عامر لیاقت کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ جمعہ جامع مسجد عبداللہ شاہ غازی میں ادا کی جائے گی جبکہ ان کی تدفین مزار کے احاطے میں ہی جائے گی۔

انہوں نے اس بات کی تصدیق بھی کی کہ عامر لیاقت کے بچوں نے ان کا پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کردیا ہے۔

عامر لیاقت کی میت ورثا کے حوالے نہ کی جائے، پولیس

دوسری جانب سندھ پولیس نے چھیپا ویلفیئر کو رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت حسین کی میت ورثاکےحوالے نہ کرنے سےمتعلق خط لکھاہے۔

مزید پڑھیں: عامر لیاقت حسین کا ملک چھوڑ جانے کا اعلان

خط چھیپا کے سرد خانے کے انچارج کے نام لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کہ عامرلیاقت کی میت کسی کےحوالے نہ کی جائے۔

پولیس نے کہا کہ لاش امانت کےطور پر آپ کےسردخانےکےسپردکی گئی ہے، لاش بریگیڈتھانےکاعملہ وصول کرےگا،کسی اورکےحوالےنہ کی جائے میت کسی اورکودی گئی توقانونی کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین گزشتہ کچھ عرصے سے نجی زندگی میں شدید مسائل سے دوچار تھے۔

عامر لیاقت نے پہلی شادی ڈاکٹر بشریٰ سے کی تھیں، جن سے انہیں ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں، جن کی عمریں 20 سال سے زائد ہیں۔

ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے دسمبر 2020 میں تصدیق کی تھی کہ شوہر نے انہیں طلاق دے دی۔

مزید پڑھیں: عامر لیاقت کی ویڈیوز میں نے نہیں، کسی تیسرے شخص نے بنائیں، دانیہ شاہ

عامر لیاقت نے دوسری شادی ماڈل و اداکارہ طوبیٰ انور سے جولائی 2018 میں کی تھی جو ان سے کئی سال کم عمر تھیں اور دونوں کی شادی 4 سال سے بھی کم عرصے تک چلی۔

رواں سال فروری میں طوبیٰ انور نے تصدیق کی تھی کہ انہوں نے عامر لیاقت سے خلع لے لی ہے تاہم عامر لیاقت مسلسل اس کی تردید کرتے رہے۔

عامر لیاقت نے تیسری شادی فروری 2022 میں بہاولپور کی 18 سالہ لڑکی دانیہ شاہ سے کی تھی، جنہوں نے گزشتہ ماہ مئی کے آغاز میں خلع کے لیے وہاں کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

دانیہ شاہ کی جانب سے طلاق کے لیے درخواست دائر کرنے کے بعد عامر لیاقت نے ان کی مبینہ آڈیو اور بعد ازاں دانیہ شاہ نے بھی عامر لیاقت کی مبینہ آڈیو اور ویڈیوز لیک کی تھیں اور دونوں نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات بھی لگائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت پر تیسری اہلیہ کے لگائے گئے 10 بڑے الزامات

عامر لیاقت اب کئی برسوں سے میڈیا انڈسٹری میں کام کر رہے تھے، 2001 میں انہوں نے جیو ٹی وی میں شمولیت اختیار کی تھی جہاں انہوں نے ایک مذہبی پروگرام عالم آن لائن کی میزبانی کی تھی جس نے انہیں بڑی پیمانے پر مقبولیت بخشی تھی۔

گزشتہ کچھ برسوں میں عامر لیاقت نے جیو ٹی وی اور بول نیوز دونوں پر رمضان ٹرانسمیشنز کی میزبانی کی تھی۔ انہوں نے ٹی وی پر جو آخری شو کیا تھا وہ ’بول ہاؤس ود عامر لیاقت ‘ تھا۔

ٹیلی ویژن میزبان کے طور پر اپنے کیریئر میں انہیں متعدد تنازعات کا سامنا رہا۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نفرت انگیز تقاریر پر ان کے متعدد شوز پر بھی عارضی طور پر پابندی عائد کی تھی۔ 2018 میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے انہیں الیکٹرانک میڈیا پر آنے سے روک دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024