• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

جعلی ویڈیو کو حقیقی سمجھنے پر کنگنا رناوٹ شہ سرخیوں کی زینت بن گئیں

شائع June 8, 2022
اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوریز ڈیلیٹ کردیں—فائل فوٹو: فیس بک/ ٹوئٹر
اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوریز ڈیلیٹ کردیں—فائل فوٹو: فیس بک/ ٹوئٹر

بولی وڈ اسکینڈل کوئین کہلائی جانے والی کنگنا رناوٹ اس بار اپنے بیان نہیں بلکہ بے وقوفی کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں اور انہوں نے ایک جعلی ویڈیو کو حقیقی ویڈیو سمجھ کر اس پر پوسٹ شیئر کر ڈالی۔

ہوا کچھ یوں کہ کنگنا رناوٹ نے وشو دیو نامی شخص کی جانب سے شیئر کردہ ایڈٹ ویڈیو کو قطر ایئرویز کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) اکبر البکر کی حقیقی ویڈیو سمجھ کر اس پر تنقید کر ڈالی۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’نئی دہلی ٹیلی وژن‘ (این ڈی ٹی وی) کے مطابق کنگنا رناوٹ نے جعلی ویڈیو کے اسکرین شاٹ انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے قطر ایئرویز کے سی ای او کو بے وقوف شخص قرار دینے کے علاوہ انہیں مغرور بھی قرار دیا اور لکھا کہ وہ غریب بھارتی شخص پر تنقید کر رہے ہیں۔

انہوں نے قطر ایئرویز کے سی ای او کو زمین پر بوجھ بھی قرار دیا اور لکھا کہ وہ غریب بھارتی افراد کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

اگرچہ کنگنا رناوٹ نے بعد ازاں حقیقت معلوم ہونے پر انسٹاگرام اسٹوریز ڈیلیٹ کردیں مگر سوشل میڈیا اور بھارتی ویب سائٹس پر ان کا مذاق اڑایا گیا اور وہ جعلی ویڈیو کو حقیقی سمجھنے کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئیں۔

انہوں نے جس جعلی ویڈیو کو حقیقی سمجھ کر شیئر کیا، اس میں قطر ایئرویز کے سی ای او کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا تھا۔

مذکورہ ویڈیو ان کے الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو کی ویڈیو تھی، جسے ایڈٹ کرکے مزاحیہ ویڈیو بنائی گئی مگر کنگنا رناوٹ نے اسے صحیح سمجھا اور سوچے بغیر اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کردیا۔

—اداکارہ نے اپنی اسٹوریز ڈیلیٹ کردیں
—اداکارہ نے اپنی اسٹوریز ڈیلیٹ کردیں

قطر ایئر ویز کے سی ای او کی ویڈیو کو ایڈٹ کرکے اس میں وائس اوور شامل کیا گیا، جس پر ان کے ہونٹ ہلانے کو دکھایا گیا۔

مذکورہ ویڈیو میں شامل کی گئی عرب لہجے کی آواز میں قطر ایئر ویز کے سی ای او وشو دیو کا نام لے کر ان سے درخواست کرتے سنائی دیتے ہیں کہ ’بائیکاٹ قطر ایئرویز‘ کا نعرہ واپس لیا جائے۔

ایڈٹ شدہ ویڈیو میں اکبر البکر کہتے سنائی دیتے ہیں کہ وشو دیو قطر ایئرویز کے سب سے بڑے شیئر ہولڈرز ہیں، جنہوں نے 620 بھارتی روپے کے شیئرز خرید رکھے ہیں اور ان کی وجہ سے ہی ان کی کمپنی چل رہی ہے۔

جعلی ویڈیو میں وہ مزید کہتے ہیں کہ اگر وشو دیو ’بائیکاٹ قطر ایئرویز‘ کا اعلان واپس لیتے ہیں تو کمپنی انہیں جہاز بھی دے گی اور یہ کہ انہیں دو لیٹر پیٹرول بھی مفت دیا جا سکتا ہے۔

جعلی ویڈیو میں قطر ایئرویز کے سی ای او وشو دیو کو اپنا دوست کہتے سنائی دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کی جانب سے ’بائیکاٹ قطر ایئرویز‘ سے ان کا فضائی آپریشن مکمل طور پر بند ہو چکا ہے۔

مذکورہ ویڈیو کو اصلی سمجھنے اور اس پر کمنٹس کرنے پر کنگنا رناوٹ کا بھی مذاق اڑایا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024