• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

وزیر اعلیٰ سندھ کی اسٹریٹ کرائمز کےخلاف پولیس کو مضبوط حکمت عملی اپنانے کی ہدایت

شائع June 8, 2022
کراچی میں گزشتہ 5 ماہ کے دوران مسلح ڈاکوؤں کے ہاتھوں 34 شہری ہلاک، 165 زخمی ہوئے— فائل فوٹو/اے ایف پی
کراچی میں گزشتہ 5 ماہ کے دوران مسلح ڈاکوؤں کے ہاتھوں 34 شہری ہلاک، 165 زخمی ہوئے— فائل فوٹو/اے ایف پی

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پولیس حکام کو اس سے نمٹنے کی مضبوط حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مراد علی شاہ کی ہدایات ان رپورٹس کے پس منظر میں سامنے آئیں جن میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں گزشتہ 5 ماہ کے دوران مزاحمت پر مسلح ڈاکوؤں کے ہاتھوں 34 شہری ہلاک اور 165 زخمی ہوئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے سندھ اور کراچی پولیس کے سربراہان سے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ایس ایچ اوز کی سربراہی میں مؤثر گشت کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی اسٹریٹ کرائمز: پولیس کو رینجرز کی مدد سے کارروائی کی ہدایت

انہوں نے شہر بھر میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف آپریشن تیز کرنے کی بھی ہدایت کی اور 2 روز میں اس حوالے سے پیش رفت پر رپورٹ طلب کی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حالات پر قابو پانے کے لیے حال ہی میں کچھ اقدامات کیے گئے، پولیس کو ضروری ہدایات دی گئی ہیں، امید ہے کہ بہتری نظر آئے گی۔

انہوں نے پولیس سے اسٹریٹ کرائم کے خلاف جنگ میں تمام ممکنہ تکنیکی مدد سے فائدہ اٹھانے کو بھی کہا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں اسٹریٹ کرائمز، ذاتی سیکیورٹی پر مامور تمام اہلکار واپس تھانوں میں طلب

دریں اثنا سٹی پولیس نے 2 علیحدہ علیحدہ مقابلوں میں 3 مشتبہ ڈاکوؤں کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔

سچل کے علاقے میں ملزم دانش ولی خان کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، علاقہ پولیس نے بتایا کہ وہ اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

اورنگی ٹاؤن میں راہگیروں سے نقدی اور قیمتی سامان چھین کر فرار ہونے والے 2 مشتبہ ڈاکوؤں کو پولیس نے گشت کے دوران دیکھ لیا اور اس کے بعد ہونے والے تصادم میں انہیں زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، ملزمان کی شناخت انور اسمٰعیل اور محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024