• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شمالی کوریا کے بلیسٹک میزائل کے تجربے پر جنوبی کوریا، امریکا کا بھرپور ردِ عمل

شائع June 7, 2022
رواں سال شمالی کوریا نے پابندیوں کے برخلاف ہتھیاروں کے تجربات کیے— فوٹو: رائٹرز
رواں سال شمالی کوریا نے پابندیوں کے برخلاف ہتھیاروں کے تجربات کیے— فوٹو: رائٹرز

سیئول ملیٹری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز شمالی کوریا کے ہتھیاروں کے تجربے کے ردِ عمل میں جنوبی کوریا اور امریکا نے اس پر 8 بلیسٹک میزائل لانچ کیے۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جوائنٹ چیفس آف آرمی اسٹاف کا کہنا ہے کہ صبح سویرے اتحادیوں نے مشرقی ساحل پر زمینی سطح پر ہدف بنانے والا آرمی ٹیکٹیکل میزائل سسٹم (اے ٹی اے سی ایم ایس) کے میزائل لانچ کیے، یہ علاقہ سی آف جاپان کے نام سے جانا جاتا ہے۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب شمالی کوریا نے ایک امریکی بحری جہاز پر ہونے والی جنوبی کوریا-امریکا کی مشترکہ فوجی مشق کے بعد کم فاصلے تک مار کرنے والے آٹھ بیلسٹک میزائل لانچ کیے۔

مزید پڑھیں: شمالی کوریا کا ہائپرسونک گلائیڈنگ میزائل کا کامیاب تجربہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہماری فوج شمالی کوریا کی جانب سے بنائے گئے بیلسٹک میزائل کی مذمت کرتی ہے اور جزیرے پر فوجی کشیدگی کو بڑھانے والی کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے کی سختی سے تاکید کرتی ہے‘۔

یو ایس انڈو پیسفک کمانڈ نے کہا کہ گزشتہ روز لائیو فائر مشق کے دوران جنوبی کوریا کے شمال مشرق سے ایک امریکی فوج کا میزائل اور جنوبی کوریا کی جانب سے 7 میزائل لانچ کیے گئے، جس کا مقصد ’کشیدگی کے واقعات کا فوری جواب دیتے ہوئے صلاحیت کو ظاہر کرنا‘ تھا۔

گزشتہ روز لانچ کیے جانے والے میزائل جنوبی کوریا کے نئے صدر یون سک یول کے ماتحت اتحادیوں کی طاقت کا دوسرا مشترکہ مظاہرہ ہے، جس نے پیانگ یانگ کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرنے کا عزم کیا ہے۔

یون سک یول نے پیر کو یادگاری دن کے موقع پر ایک تقریر کے دوران کہا کہ ’ہماری حکومت شمالی کوریا کی طرف سے کسی بھی اشتعال انگیزی کا فیصلہ کن اور سختی سے جواب دے گی‘۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کا آبدوز سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

گزشتہ ماہ، پیانگ یانگ کے تین بیلسٹک میزائلوں کے جواب میں سیئول اور واشنگٹن نے مشترکہ میزائل داغے گئے تھے جس میں ایک مشتبہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بھی شامل تھا، یہ 2017 کے بعد اس طرح کا پہلا مشترکہ اقدام ہے۔

شدید اقتصادی پابندیوں کا سامنا کرنے کے باوجود پیانگ یانگ نے اپنے ہتھیاروں کے پروگرام کو اپ گریڈ کرنے کی کوششیں دگنی کر دی ہیں، حکام اور تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ حکومت ایک تازہ جوہری تجربہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

رواں سال شمالی کوریا نے پابندیوں کے برخلاف ہتھیاروں کے تجربات کیے، جس میں ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کو پوری رینج سے فائر کرنا بھی شامل ہے۔

شمالی مقام پر جدید تعمیرات

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے اپنی ایجنسی کے 35 ملکی بورڈ آف گورنرز کے سہ ماہی اجلاس میں بتایا کہ شمالی کوریا کی جانب سے یونگ بیون میں اپنے جوہری مقام پر اہم تنصیبات کی توسیع کا کام آگے بڑھ رہا ہے، سنٹری فیوج افزودگی کی سہولت کی اطلاع دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مشاہدہ کیا ہے کہ لائٹ واٹر ری ایکٹر (ایل ڈبلیو آر) کے قریب اپریل 2021 سے زیر تعمیر نئی عمارت مکمل ہو چکی ہے اور دو ملحقہ عمارتوں پر تعمیر جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024