• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فرح خان ایشیا کے سب سے بڑے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ملوث ہے، مسلم لیگ(ن)

شائع June 6, 2022
مسلم لیگ(ن) سابق خاتون اول کی دوست پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزام عائد کررہی ہے— فائل فوٹو: ٹوئٹر
مسلم لیگ(ن) سابق خاتون اول کی دوست پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزام عائد کررہی ہے— فائل فوٹو: ٹوئٹر

لاہور: حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق خاتون اول کی دوست فرح خان شاید ایشیا کے سب سے بڑے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ملوث ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس میں پارٹی رہنماؤں نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور فرح خان کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت میں کی جانے والی کرپشن کے ثبوت کے طور پر ایک آڈیو کلپ چلایا جس میں ایک پراپرٹی ٹائیکون کو بھی سنا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: فرح خان کے خلاف تحقیقات کیلئے نیب کے مختلف اداروں کو 100 خطوط

ڈان آڈیو ٹیپ کے مواد اور اصلیت کی آزادانہ طور پر تصدیق کرنے سے قاصر ہے۔

پنجاب حکومت کے ترجمان عطا اللہ تارڑ اور مسلم لیگ (ن) کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے الزام لگایا کہ فرح خان نے پنجاب میں اپنے دفتر سے پورے ملک پر حکومت کی اور اربوں روپے کے اثاثے جمع کر لیے۔

فرح خان کو فرح گوگی کے نام سے پکارتے ہوئے عطا تارڑ نے الزام لگایا کہ وہ بھاری ادائیگیوں کے عوض پنجاب میں سرکاری افسران کے ’تبادلوں اور تقرریوں کی منظوری‘ دیتی تھیں اور اربوں روپے کے ہیرے خریدنے پر دولت خرچ کی جاتی تھی، یہ ہیرے دبئی بھیجے گئے جہاں انہیں فروخت کر دیا گیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ معاملہ ہیروں کے سودے تک محدود نہیں ہے کیونکہ مہنگی پینٹنگز اور گھڑیوں کی فروخت کے بارے میں معلومات جلد ہی منظر عام پر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: نیب کا فرح خان کے خلاف غیر قانونی اثاثے بنانے، منی لانڈرنگ کے الزامات پر انکوائری کا حکم

انہوں نے کہا کہ دبئی میں فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کو حوالہ اور ہنڈی کے ذریعے پاکستان منتقل کیا گیا۔

انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین سے مطالبہ کیا کہ وہ فرح گوگی کو وطن واپس آنے اور تحقیقات میں شامل ہونے کا کہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران چلایا گیا آڈیو کلپ میں مبینہ طور پر پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور ان کی بیٹی پر مشتمل ہے، یہ جوڑی اس آڈیو میں فرح خان کی طرف سے کچھ ’حکومتی احسانات‘ کے بدلے میں کیے گئے مطالبات کے بارے میں بات کر رہی تھی۔

آڈیو کلپ میں بیٹی اپنے والد کو بتاتی ہے کہ فرح خان نے اسے فون کرکے بتایا تھا کہ خاتون اول نے ان سے تین قیراط والی ہیرے کی انگوٹھی قبول نہ کرنے کو کہا تھا، اس نے فرح کے حوالے سے کہا کہ وہ انگوٹھی واپس لینے کو کہہ رہی ہے کہ ’مجھے ایسی عام چیز پسند نہیں ہے‘۔

پھر پراپرٹی ٹائیکون اپنی بیٹی سے کہتے ہیں کہ وہ اسے دے دے جو وہ مانگ رہی ہے، اس پر بیٹی جواب دیتی ہے کہ میں نے فرح کو پانچ قیراط کی انگوٹھی خریدنے کی پیشکش کی ہے جس کی قیمت ایک کروڑ روپے ہوگی، وہ کہتی ہیں کہ تمہاری فرح کے ساتھ ملاقات ہفتہ کو طے ہے اس لیے اس سے پہلے انگوٹھی کا بندوبست ہو جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں: کرپشن کے الزامات کے بعد خاتونِ اوّل کی دوست ’ملک سے فرار‘

ملک ریاض نے اپنی بیٹی سے انگوٹھی کا آرڈر دینے کو کہا جس پر وہ کہتی ہیں کہ اس نے ایسا کر دیا تھا اور اگلے دن اسے ڈیلیور کر دیا جائے گا۔

بیٹی کو اپنے باپ کو یہ بھی کہتے ہوئے بھی سنا جاتا ہے کہ ان کی سائٹ (رہائشی سوسائٹی بنانے کے لیے) جگہ کے تالے صبح کھل جائیں گے۔

فرح کا نام لیے بغیر انہوں نے ان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے فون کیا تھا، اس بات کی گارنٹی دی تھی کہ وہ اس منفی رپورٹ کو ہٹا دیں گے جو بظاہر ہاؤسنگ اسکیم سائٹ کے بارے میں جمع کرائی گئی تھی اور وہ وزیر اعظم کے سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کا خط بھی ان تک پہنچا دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں ملک ریاض کی ہاؤسنگ اسکیم پر اعتراض کیا تھا کیونکہ یہ غیر قانونی تھی اور اسے متعلقہ حکام سے اجازت لیے بغیر شروع کیا گیا تھا۔

عطا تارڑ نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے فرح گوگی کی بدعنوانی کے ثبوت کے طور پر مزید آڈیو ریکارڈنگ حاصل کی ہیں، اگر ضرورت ہوئی تو کلپس کو فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھیجا جا سکتا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے طنزیہ انداز میں کہا کہ دو خواتین بشریٰ بی بی اور فرح گوگی نے بنی گالہ کے مالی معاملات چلا کر عمران خان کو غربت سے نکالا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فرح خان وطن واپس آ کر منی ٹریل پیش کریں، مسلم لیگ(ن) کا مطالبہ

انہوں نے الزام لگایا کہ عمران خان نے اپنے کرپٹ سرگرمیوں کے لیے دو خواتین کی خدمات حاصل کیں۔

انہوں نے کہا کہ اب تک ان کی پارٹی نے دبئی میں ہیروں کی فروخت سے متعلق معلومات حاصل کر لی ہیں لیکن دیگر غلط کاموں کی تفصیلات بھی جلد ہی منظر عام پر آئیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024